بابچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ادویاتی پودوں میں بابچی (سوریلیا کوریلیفولیا) کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس کے بیجوں کا سفوف کوڑھ کی بیماری کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے بیج سانپ، بچھو کے کاٹنے اور جلدی بیماریوں میں کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ بابچی Fabaceae خاندان سے تعلق رکھنے والا ادویاتی پودا ہے جو ہندی اور چینی روایاتی ادوایات میں استعمال ہوتا ہے۔ ہندی میں اسے بابچی، عربی میں زفتية بندقية الأوراق یا البابتشي، فارسی میں بابچی یا باکوچی، سنسکرت میں دا کوچی، تیلگو میں کار بوگی اور لاطینی میں (Psoralea Corylifoliaq) کہتے ہیں۔ اس کا نباتاتی نام Psoralea corylifolia ہے۔

نباتی نام[ترمیم]

Psoralea corylifolia

مترادف نام[ترمیم]

باکوچی

مزاج[ترمیم]

گرم خشک درجہ دوم

ماہیت[ترمیم]

اس کا پودا 3 فٹ یا اس سے زیادہ اونچا ہو سکتا ہے، پتے سبز رنگ کے ہوتے ہیں، ہر پتے کی جڑ میں ایک خوشہ لگا رہتا ہے، جو شہتوت سے ملتا جلتا ہوتا ہے، اس میں چھوٹے چھوٹے سفید اور گلابی رنگ کے پھول ہوتے ہیں ـ اس کے بعد تخم لگتے ہیں، جو گول بادامی رنگ کے سیاہی مائل اور چپٹے ہوتے ہیں، گردے کی شکل کے اور نہایت سخت ہوتے ہیں، ذائقہ تلخ ہوتا ہے، چبانے سے زبان ہر سختی آجاتی ہے، ان پر ایک چپکنے والی رطوبت ہوتی ہے، تخم ہی دوا کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، اس کی جائے پیدائش ہندوستان، شری لنکا اور امریکا ہےـ

افعال[ترمیم]

مصفی خون، جالی، مقوی معدہ، قاتل کِرم شکم، منضج بلغم

مواقع استعمال[ترمیم]

برص ودیگر جلدی امراض، قبض، کرم شکم، بلغمی امراض، میں مستعمل ہےـ

مقدار خوراک[ترمیم]

1 سے 3 گرام

مرکبات[ترمیم]

سفوف برص، دواء برص

کیمیائی اجزا[ترمیم]

تیل، مصل الدم، شکر، وغیرہ

طریقہ استعمال[ترمیم]

سفوف کے طور پرـ