باب:ایشیاء/جغرافیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
صفحہ اول   جغرافیہ   منصوبے
دنیا کے نقشے میں ایشیا کو نمایاں کیا گیا ہے

ایشیا دنیا کا سب سے بڑا بر اعظم ہے۔ جہاں دنیا کا سب سے اونچا، سب سے نیچا اور سب سے سرد ترین مقام پایا جاتا ہے (ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی، مغرب کی جانب بحیرہ مردار سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام اور شمالی سائبیریا کے مقامات)۔ ایشیا میں کسی بھی براعظم سے زیادہ افراد رہائش پزیر ہیں جن میں سے ایک اعشاریہ دو ارب آبادی چین اور 94 کروڑ بھارت میں آباد ہے۔
براعظم کا شمالی حصہ قدیم پہاڑوں اور سطح ہائے مرتفع پر مشتمل ہے جبکہ وسطی علاقہ کوہ ہمالیہ اور سطح مرتفع تبت نے گھیرا ہوا ہے۔ ہمالیہ دنیا کے دیگر پہاڑی سلسلوں کی نسبت زیادہ قدیم نہیں اور اب بھی یہ اونچائی کی جانب رواں ہے۔ یہ سلسلہ تب تشکیل پایا جب برصغیر ایشیا سے ٹکرایا۔

جنوبی ایشیا

جنوبی ایشیا براعظم ایشیا کے جنوبی علاقوں کو کہا جاتا ہے جو برصغیر پاک و ہند اور ان سے ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ (مغرب سے مشرق کی جانب) مغربی ایشیا، وسط ایشیا، مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان واقع ہے۔
جنوبی ایشیا ان ممالک پر مشتمل ہے جو علاقائی نتظیم سارک کے رکن بھی ہیں، جن میں Flag of Afghanistan.svg افغانستان، Flag of Bangladesh.svg بنگلہ دیش، Flag of India.svg بھارت، Flag of Bhutan.svg بھوٹان، Flag of Pakistan (bordered).svg پاکستان، Flag of Sri Lanka.svg سری لنکا، Flag of Maldives.svg مالدیپ اور Flag of Nepal.svg نیپال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ Flag of the British Indian Ocean Territory.svg بحر ہند کے برطانوی مقبوضات بھی جنوبی ایشیا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ Flag of Iran.svg ایران کو بھی جنوبی ایشیا کا حصہ قرار دیتی ہے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ جبکہ عام طور پر وہ مشرق وسطٰی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

برصغیر

برصغیر براعظم ایشیا میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے جو بحر ہند کے شمال میں ہے۔ اس خطے کو برصغیر اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ جغرافیائی اور علم ارضیات کے مطابق یہ براعظم کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا

جنوب مشرقی ایشیا یا شرق الہند براعظم ایشیا کا ایک خطہ ہے جو ان ممالک پر مشتمل ہے جو جغرافیائی طور پر چین کے جنوب، بھارت کے مشرق اور آسٹریلیا کے شمال میں واقع ہیں۔ یہ علاقہ مختلف پرتوں کے درمیان واقع ہے اس لیے زلزلے اور آتش فشانوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا دراصل دو جغرافیائی خطوں پر مشتمل ہے جن میں برعظيم ایشیا پر واقع علاقہ اور مشرق اور جنوب مشرق کی جانب جزائر اور مجمع الجزائر شامل ہیں۔ برعظیم ایشیا کا حصہ کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام پر مشتمل ہے۔ دوسرا علاقہ برونائی، مشرقی تیمور، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور سنگا پور پر مشتمل ہے۔

مشرقی ایشیا

مشرقی ایشیا یا مشرق بعید جغرافیائی و ثقافتی لحاظ سے براعظم ایشیا کا ایک ذیلی خطہ ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ علاقہ 12،000،000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے یعنی یہ براعظم کے کل رقبے کا 28 فیصد ہے اور براعظم یورپ سے 15 فیصد بڑا ہے۔ یہاں کی آبادی 1.5 ارب ہے جو ایشیا کی کل آبادی کا 40 فیصد اور دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی بنتی ہے۔ یہ یورپ کی کل آبادی کا دو گنا ہے۔ یہ دنیا کے گنجان آباد ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مشرقی ایشیا میں آبادی کی کثافت 130 افراد فی مربع کلو میٹر ہے جو دنیا بھر کے اوسط سے 3 گنا زیادہ ہے۔
اس خطے میں وہ علاقے شامل ہیں جن پر چینی ثقافت کی گہری چھاپ ہے۔ جن میں کلاسیکی چینی زبان کے اثرات، کنفیوشس ازم اور نیو-کنفیوشس ازم، بدھ ازم اور تاؤ ازم شامل ہیں۔
مشرقی ایشیا ایک جدید اصطلاح ہے جو روایتی یورپی نام مشرق بعید کی متبادل ہے۔

شمالی ایشیا

شمالی ایشیا براعظم ایشیا کا ایک ذیلی خطہ ہے۔ جس کی سب سے عام تعریف یہ ہے۔ "روس کے ایشیائی حصے خصوصاً ایشیائی سائبیریا لیکن چند تعریفوں کے مطابق پورا سائبیریا شمالی ایشیا کا حصہ نہیں۔ "

مشرق وسطی

مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔
مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترک، یونانی اور اردو شامل ہیں۔

وسطی ایشیا

وسط ایشیا براعظم ایشیا کا ایک وسیع علاقہ ہے جس کی سرحدیں کسی سمندر سے نہیں لگتیں۔ وسط ایشیا کی تین طرح کی تعریفیں کی گئی ہیں پہلی سوویت روس نے تشکیل دی جبکہ دیگر عام جدید تعریف اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی کی گئی تعریف ہے۔
روسی تعریف کے مطابق اس خطے میں ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان اور کرغزستان شامل ہیں اور قازقستان نہیں جبکہ عمومی جدید تعریف میں قازقستان بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی تعریف کے مطابق اس میں منگولیا، مغربی چین بشمول تبت، جنوب مشرقی ایران، افغانستان، مغربی پاکستان وسط مشرق روس، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان کے ساتھ ساتھ شمالی پاکستان اور بھارتی پنجاب بھی شامل ہیں۔
یہ علاقہ تاریخ عالم میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

ایشیا کے خطے

ملک کا نام مع پرچم رقبہ (مربع کلومیٹر) آبادی بمطابق یکم جولائی 2002ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر دار الحکومت
وسط ایشیا:
Flag of Kazakhstan.svg قازقستان 2,346,927 13,472,593 5.7 استانا
Flag of Kyrgyzstan.svg کرغزستان 198,500 4,822,166 24.3 بشکک
Flag of Tajikistan.svg تاجکستان 143,100 6,719,567 47.0 دوشنبے
Flag of Turkmenistan.svg ترکمانستان 488,100 4,688,963 9.6 اشک آباد
Flag of Uzbekistan.svg ازبکستان 447,400 25,563,441 57.1 تاشقند
مشرقی ایشیاء:
Flag of the People's Republic of China.svg عوامی جمہوریہ چین 9,584,492 1,384,303,705 134.0 بیجنگ
Flag of Hong Kong.svg ہانگ کانگ 1,092 7,303,334 6,688.0 چین کے زير انتظام
Flag of Japan.svg جاپان 377,835 126,974,628 336.1 ٹوکیو
Flag of Macau.svg مکاؤ 25 461,833 18,473.3 چین کے زير انتظام
Flag of Mongolia.svg منگولیا 1,565,000 2,694,432 1.7 یولان باتار
Flag of North Korea.svg شمالی کوریا 120,540 22,224,195 184.4 پیانگ یانگ
Flag of South Korea.svg جنوبی کوریا 98,480 48,324,000 490.7 سیول
Flag of the Republic of China.svg تائیوان 35,980 22,548,009 626.7 تائی پے
شمالی ایشیاء:
Flag of Russia.svg روس 13,115,200 39,129,729 3.0 ماسکو
جنوب مشرقی ایشیا:
Flag of Brunei.svg برونائی 5,770 350,898 60.8 بندری سری بیگوان
Flag of Cambodia.svg کمبوڈیا 181,040 12,775,324 70.6 نوم پنہہ
Flag of Indonesia.svg انڈونیشیا 1,419,588 227,026,560 159.9 جکارتہ
Flag of Laos.svg لاؤس 236,800 5,777,180 24.4 وینتیان
Flag of Malaysia.svg ملائیشیا 329,750 22,662,365 68.7 کوالالمپور
Flag of Myanmar.svg میانمار یا برما 678,500 42,238,224 62.3 نیپیداو
Flag of the Philippines.svg فلپائن 300,000 84,525,639 281.8 منیلا
Flag of Singapore.svg سنگاپور 693 4,452,732 6,425.3 سنگاپور
Flag of Thailand.svg تھائی لینڈ 514,000 62,354,402 121.3 بینکاک
Flag of East Timor.svg مشرقی تیمور 15,007 952,618 63.5 ڈلی
Flag of Vietnam.svg ویت نام 329,560 81,098,416 246.1 ہنوئی
جنوبی ایشیاء:
Flag of Afghanistan.svg افغانستان 647,500 27,755,775 42.9 کابل
Flag of Bangladesh.svg بنگلہ دیش 144,000 133,376,684 926.2 ڈھاکہ
Flag of Bhutan.svg بھوٹان 47,000 2,094,176 44.6 تھمپو
Flag of India.svg بھارت 3,287,590 1,045,845,226 318.2 نئی دہلی
Flag of Maldives.svg مالدیپ 300 320,165 1,067.2 مالے
Flag of Nepal.svg نیپال 140,800 25,873,917 183.8 کھٹمنڈو
Flag of Pakistan.svg پاکستان 803,940 147,663,429 183.7 اسلام آباد
Flag of Sri Lanka.svg سری لنکا 65,610 19,576,783 298.4 کولمبو
مغربی ایشیاء:
Flag of Armenia.svg آرمینیا 29,800 3,330,099 111.7 یریوان
Flag of Azerbaijan.svg آذربا‏ئیجان 41,370 3,479,127 84.1 باکو
Flag of Bahrain.svg بحرین 665 656,397 987.1 منامہ
Flag of Cyprus.svg قبرص 9,250 775,927 83.9 نکوسیا
Flag of Palestine.svg غزہ 363 1,203,591 3,315.7 غزہ
Flag of Georgia.svg جارجیا 20,460 2,032,004 99.3 طفلس
Flag of Iran.svg ایران 1,648,000 68,467,413 42 تہران
Flag of Iraq.svg عراق 437,072 24,001,816 54.9 بغداد
Flag of Israel.svg اسرائیل 20,770 6,029,529 290.3 یروشلم
Flag of Jordan.svg اردن 92,300 5,307,470 57.5 عمان
Flag of Kuwait.svg کویت 17,820 2,111,561 118.5 کویت شہر
Flag of Lebanon.svg لبنان 10,400 3,677,780 353.6 بیروت
Flag of Oman.svg اومان 212,460 2,713,462 12.8 مسقط
Flag of Qatar.svg قطر 11,437 793,341 69.4 دوحہ
Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب 1,960,582 23,513,330 12.0 ریاض
Flag of Syria.svg شام 185,180 17,155,814 92.6 دمشق
Flag of Turkey.svg ترکی 756,768 57,855,068 76.5 انقرہ
Flag of the United Arab Emirates.svg متحدہ عرب امارات 82,880 2,445,989 29.5 ابو ظہبی
Flag of Palestine.svg مغربی کنارہ 5,860 2,303,660 393.1
Flag of Yemen.svg یمن 527,970 18,701,257 35.4 صنعاء
کل 43,810,582 3,902,404,193 86.8