باب:تاریخ/منتخب مضمون/10

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تیمور لنگ (پیدائش: 1335ء، وفات: 1405ء) تیموری سلطنت کا بانی ایک تاریخ عالم کا ایک عظیم جنگجو حکمران تھا۔ تیمور ایک ترک قبیلے برلاس سے تعلق رکھتا تھا جس کا چنگیز خان کے خاندان سے قریبی تعلق تھا۔ عہد قدیم کے ایک معاہدے کے تحت حکومت کے فرائض چنگیز خان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سپہ سالاری برلاس خاندان سے۔ تیمور دریائے جیحوں کے شمالی کنارے پر واقع شہر سبز (جس کو کش بھی کہتے ہیں) 1336ء میں پیدا ہوا۔ یہ علاقہ اس وقت چغتائی سلطنت میں شامل تھا جو زوال کی منازل طے کررہی تھی۔ چغتائی حکمران بے بس ہوچکے تھے اور ہر جگہ منگول اور ترک سردار اقتدار حاصل کرنے کے لئےایک دوسرے سے لڑرہے تھے۔ تیمور نے جو ایک اچھا سپاہی اور بے مثل سپہ سالار تھا ان حالات سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور تمام مقامی سرداروں کو شکست دینے کے بعد 1366ء میں بلخ میں تخت نشین ہوا۔ اس وقت تک وہ ترکستان اور موجودہ افغانستان کے بڑے حصے پر قابض ہوچکا تھا۔ تخت نشین ہونے کے بعد اس نے صاحب قران کا لقب اختیار کیا۔ (علوم نجوم کی رو سے صاحب قران وہ شخص کہلاتا ہے جس کی پیدائش کے وقت زہرہ اور مشتری یا زحل اور مشتری ایک ہی برج میں ہوں۔ ایسا شخص اقبال مند، بہادر اور جری سمجھا جاتا ہے مجازا اپنے دور کا عظیم ترین حکمران)۔