باب:تصوف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
بسم الله الرحمن الرحيم

ترمیم
 Icône تعارف
Amedeo Preziosi - Turks.jpg

تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوبِ عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی (جمع: صوفیاء) عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ ؛ تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان صوفیوں کی جانب سے اکثر استعمال کی جانے والی کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں؛ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علماء کرام بھی اس ہی تصوف کی جانب مراد لیتے ہیں۔ پھر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے کہ جن پر شریعت و فقہ پر قائم علماء نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کو رد بھی کیا۔

ترمیم
 Icône منتخب مقالہ
لا شہباز قلندر کا مزار

سید عثمان مروندی (پیدائش: 1177ء ، وفات: 1274ء) المعروف لال شہباز قلندر سندھ میں مدفون ایک مشہور صوفی بزرگ تھے۔ ان کا مزار سندھ کے علاقے سیہون شریف میں ہے۔ وہ ایک مشہور صوفی بزرگ، شاعر، فلسفی اور قلندر تھے۔ ان کا تعلق صوفی سلسلۂ قادریہ یا قلندری سے تھا۔ ان کا زمانہ اولیائے کرام کا زمانہ مشہور ہے۔ مشہور بزرگ شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور سید جلال الدین سرخ بخاری، صدر الدین عارف (فرزند بہاؤ الدین زکریا)، شیخ بو علی قلندر پانی پتی ان کے قریباً ہم عصر تھے۔آپ کے چہرہ انور پر لال رنگ کے قیمتی پتھرلعل“ کی مانند سرخ کرنیں پھوٹتی تھی اور سرخ کپڑے زیب تن کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب لعل ہوا۔ شہباز کا لقب حسن ابن علی نے ان کے والد کو پیدائش سے پہلے بطور خوشخبری (بذریعہ بشارت) کے عطا کیا کہ ہم تمہیں اپنے نانا سے عطا ہوا تھا اس وجہ سے ”شہباز“ لقب ہوا اور اس سے مراد ولایت کا اعلیٰ مقام ہے۔

ترمیم
 Icône منتخب شخصیت
خطاطی نام

مولانا احمد رضا خان، جو اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، حسان الہند ، جیسے القابات سے بھی جانے جاتے ہیں۔احمد رضا خان 1272ھ -1856ء میں پیدا ہوئے۔امام احمد رضا خان شمالی بھارت کے شہر بریلی کے ایک مشہور عالمِ دین تھے جن کا تعلق فقہ حنفی سے تھا۔ امام احمد رضا خان کی وجہ شہرت میں اہم آپ کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں لکھے نعتیہ مجموعے اور آپ کے ہزارہا فتاوی کا ضخیم علمی مجموعہ جو 30 جلدوں پر مشتمل فتاوی رضویہ کے نام سے موسوم ہے۔احمد رضا خان چودہویں صدی ہجری کے ایک بلند پایہ فقیہہ ،سائنس دان ، صاحب شریعت وصاحب طریقت بزرگ تھے۔ برصغیر پاک و ہند میں اہل سنت وجماعت کی ایک بڑی تعداد آپ ہی کی نسبت سے بریلوی کہلاتے ہیں۔

ترمیم
 Icône زمرہ جات
ترمیم
 Icône منتخب تصویر
درویش صوفیوں کی محفل
خالق: ایڈورڈ ڈوڈ ویل

درویش صوفیوں کی محفل، ایڈورڈ ڈوڈ ویل کی مصوری

مزید منتخب تصاویر... مزید مطالعہ کریں...
ترمیم
 Icône آپ کیا کر سکتے ہیں؟
آپ کیا کرسکتے ہیں؟
  • تصوف سے متعلق مضامین تحریر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ آپ تصوف کے مضمون میں اضافہ کر کے بھی مدد کر سکتے ہیں۔
ترمیم
 Icône اقتباس

قبرِ حسین پر اللہ تعالیٰ نے ستر (70) ہزار فرشتے مقرر کئے ہیں جو قیامت تک روتے رہیں گے۔

ترمیم
 Icône کیا آپ جانتے ہیں؟
  • شیخ شرفُ الدّین احمد یحییٰ مُنیَری نے کہا دنیا کے سب سے پہلے ”صوفی“ آدم علیہ السلام ہیں اور دنیا کی سب سے پہلی ”خانقاہ“ کعبہ مکرمہ ہے (مکتوباتِ صَدی)
  • جنید بغدادی نے پہلی مرتبہ تصوف کو بحیثیت ایک فن کے تدوین کیا۔ جنید بغدادی کی تدوین کے بعد جنید بغدادی کے مخالفین نے بھی یہ تسلیم کیا کہ تصوف سنت کے مطابق ہے۔
  • لال شہباز قلندر مجرد تھے۔
  • قرآن میں صادقین، محسنین، ابرار، مشاہدین، موثقین، قانتین، مطمئنین کے الفاظ سے مراد اہل تصوف ہیں۔ (خلاصہ تصوف اسلام، صفحہ: 7)
  • علی بن ابی طالب کو تصوف کے والد کہا جاتا ہے کیونکہ بیشتر تصوف کے سلاسل کے مطابق ان کا سلسلہ علی بن ابی طالب سے شروع ہوا۔
ترمیم
 Icône اہم سلاسل تصوف
ترمیم
 Icône دیگر معلوماتی صفحات
ترمیم
 Icône متعلقہ ابواب
ترمیم
 Icône ویکیمیڈیا منصوبہ جات میں
تصوف تصوف تصوف تصوف تصوف تصوف تصوف
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع
Wikinews-logo.svg
Wikiquote-logo.svg
Wikibooks-logo.svg
Wikisource-logo.svg
Wiktionary-logo-en.svg
Wikiversity-logo.svg
Commons-logo.svg