باب:حدیث/منتخب محدث/7

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ابو عبد الرحمن احمد بن شعیب بن علی بن سنان بن بحر بن دینار النسائی (215ھ - 303ھ / 829ء - 915ء) ابو عبدالرحمن کنیت ہے، لقب حافظ الحدیث ہے۔ نام: احمد بن شعیب بن یحییٰ یا علی بن سنان بن دینار نسائی خراسانی ہے۔ شہر مرو کے قریب ”نساء“ ترکمانستانمیں ولادت ہوئی، اسی کی طرف منسوب ہوکر ”نسائی“ اور کبھی ”نسوی“ کہلاتے ہیں۔ امام نسائی نے طلب حدیث کے لیے حجاز، عراق، شام، مصر وغیرہ کا سفر کیا اور اپنے دور کے مشائخ عظام سے استفادہ فرمایا۔ آپ کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ آپ نے 15 برس کی عمر ہی سے تحصیل علم کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنا شروع کر دیا تھا۔ آپ کے نامور اساتذہ کرام میں سے امام بخاری، امام ابوداؤد، امام احمد، امام قتیبہ بن سعید، وغیرہ معروف ہیں۔ اس کے علاوہ امام بخاری کے توسط سے آپ کے اساتذہ کا سلسلہ سراج الائمہ، امام اعظم ، سرتاج الاولیاء ابوحنیفہ بن نعمان بن ثابت سے بھی جا ملتا ہے، جس کا تذکرہ یہاں باعث طوالت ہو گا۔