باب:سندھ/Selected biography/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاہ عبداللطیف بھٹائی (سندھی زبان، شاہ عبداللطیف بھٹائی) برصغیر کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا۔

شاھ عبداللطیف بھٹائی کی ولادت 1689عیسوی ، 1101ہجری میں موجودہ ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں ہوئی۔ آپ کے والد سید حبیب شاہ ہالا حویلی میں رہتے تھے۔ اور موصوف کا شمار اس علاقے کی برگزیدہ ہستیوں میں تھا۔ [1]

شاہ صاحب کی پیدائش کے متعلق مشہور ہے کہ سید حبیب شاہ نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کیں لیکن اولاد سے محروم رہے۔ آپ نے اپنی اس محرومی کا ذکر ایک درویش کامل سے کیا، جن کا اسم گرامی عبداللطیف بتایا جاتا ہے۔ موصوف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کی مراد بر آئے گی۔ میری خواہش ہے کہ آپ اپنے بیٹے کا نام میرے نام پر عبداللطیف رکھیں۔ خدا نے چاہا تو وہ اپنی خصوصیات کے لحاظ سے یکتائے روزگار ہو گا۔

سید حبیب شاہ کی پہلی بیوی سے ایک بچہ پیدا ہوا۔ درویش کی خواہش کے مطابق اس کا نام عبداللطیف رکھا گیا۔ لیکن وہ بچپن میں ہی فوت ہو گیا۔ پھر اسی بیوی سے جب دوسرا لڑکا پیدا ہوا تو اس کا نام پھر عبداللطیف رکھا گیا۔ یہی لڑکا آگے چل کر درویش کی پیشن گوئی کے مطابق واقعیٔ یگانہ روزگار ہوا۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کو "ست سورمیون کا شاعر" بھی کہا جاتا ہے۔ [2]

(مزید...)

  1. "شاہ عبداللطیف بھٹائی، سندھ کے بے مثال شاعر" 
  2. http://www.laaltain.com/%D8%B3%D8%AA-%D9%85%D9%88%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%D8%9B-%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D8%B9%D8%A8%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%B7%DB%8C%D9%81-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%D8%A7%D8%A6/