باب:فلسفہ/شاخیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • منطق ایک قدیم سائنسی علم ہے جس میں دُرست نتائج (اِستنتاج استدلال) اور دلائل کے اُصولوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
  • علمیات فلسفہ کی ایک صنف ہے اور اسی کے مطالعے کو علمیات کہتے ہیں۔ اسکے نظریہ کو معلوماتشناسی یا شناختشناسی بھی کہا جاسکتا ہے اور علم معلومات بھی، مگر علمیات کا لفظ اس شعبہ علم کے مفہوم سے زیادہ قریب تر ہے۔ اس کو انگریزی میں epistemology کہا جاتا ہے۔
  • ماوراء الطبیعیات (Metaphysics) یہ عالم کے داخلی و غیر مادی امور سے بحث کرتی ہے۔ وجودیت، الہیات و کونیات اسکی ذیلی شاخیں ہیں۔ خدا، غایت، علت، وقت اور ممکنات اس کے موضوعات ہیں۔
  • اخلاقیات یا فلسفہ اخلاق فلسفہ کی ایک شاخ ہے، جس میں اخلاق یا اخلاقی قدروں بارے بحث کی جاتی ہے۔ اچھائی اور برائی، درست یا غلط، انصاف اور انسانی قدروں وغیرہ بارے مباحثے شامل ہیں۔
  • جمالیات فلسفہ کی ایک صنف جو فن کے حسن اور فن تنقید کی قدروں اور معیاروں سے بحث کرتی ہے۔فلسفہ کسی حقیقی *""[نظریے]"" کو کہتے ہیں جس میں تمام حقیقی *[زندگی] کے تصورات پر تبادلہ خیال کیاجاتا ہے