باب:چین
|
چین (انگریزی:China) براعظم ایشیا میں واقع ہے۔ اس کے دارالحکومت کا نام بیجنگ ہے۔ چین کی کرنسی کا نام Yuan Renminbi ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ شماریات کے مطابق 2012 میں چین کی آبادی 1,377,064,907 تھی۔ چین (جسے روایتی چینی میں中國، اور آسان چینی میں中国 کہتے ہیں) ایک ایسا ثقافتی اور قدیم تہذیب کا علاقہ ہے جو ایشیا کے مشرق میں واقع ہے۔ چین دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جو آج ایک کامیاب ریاست کے روپ میں موجود ہے۔ چین کی ثقافت چھ ہزار سال پرانی ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد ہونے والی چین کی خانہ جنگی کے اختتام پر چین کو تقسیم کرکے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، ایک کا نام عوامی جمہوریہ چین اور دوسرے کا نام جمہوریہ چین رکھا گیا۔ عوامی جمہوریہ چین کے زیر اقتدار مین لینڈ، ہانگ کانگ اور میکاؤ، جبکہ جمہوریہ چین کا کنٹرول تائیوان اور اس کے ملحقہ علاقوں پر تھا۔ چین کی تہذیب دنیا کی ان چند ایک تہذیبوں میں سے ایک ہے جو بیرونی مداخلت سے تقریبا محفوظ رہیں اور اسی وقت سے اس کی زبان تحریری شکل میں موجود ہے۔ چین کی کامیابی کی تاریخ کوئی چھ ہزار سال قبل تک پہنچتی ہے۔ صدیوں تک چین دنیا کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ قوم ، مشرقی ایشیا کا تہذیبی مرکز رہا جس کے اثرات آج تک نمایاں ہیں۔ اسی طرح چین کی سرزمین پر بہت سی نئی ایجادات ہوئی ہیں جن میں چار مشہور چیزیں یعنی کاغذ، قطب نما، بارود اور چھاپہ خانہ بھی شامل ہیں۔ منتخب مضمونچینی سال نو (سادہ چینی: 农历新年) (روائیتی چیننی: 農曆新年) کا تہوار یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے چین سے باہر رہنے والے لوگ تائیوانی سال نو بھی کہتے ہیں۔ مشرقی ایشائی ممالک میں منایا جانے والا یہ تہوار چینی کیلنڈر کے پہلے قمری مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور پندرہ تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔ یہ تہوار جہاں چین مین روائتی جوش و خروش اور تقاریب کے انعقاد سے منایا جاتا اسی طرح چین سے باہر رہنے والے چینی بھی اپنے رہائشی ممالک میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ اسکے علاوہ تہوار اور اس سے متعلقہ تقاریب کے اثرات چین کے دیگر ہمسایہ ممالک کوریا، جاپان، نیپال، بھوٹان، ویت نام، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا کی روائتی تقاریب پے بھی ملتا ہے۔ منتخب تصویرسیڑھیدار چاول کے کھیتوں صوبہ یوننان میں کیا آپ کو معلوم ہے...
Anniversaries for اگست 12منتخب سوانح حیاتژے نگ ہینگ ایک چینی فلکیاتدان،حسابدان،موجد،جغرافیہ دان،نقشہ دان،مصور،شاعر، سفارتکار اور ادبی عالم تھا۔ ژے نگ ہینگ کا تعلق چین کے شہر نے نئے ینگ،صوبہ ہنان سے تھا اور وہ مشرقی ہان سلطنت (Eastern Han Dynasty) کے زمانے میں رہتے تھے۔ انھوں نے تعلیم چینی صوبوں لویینگ اور چے نگن کے مرکزی شہروں میں حاصل کی اور چینی نوکرشاہی میں ملازمت اختیار کی۔ انھوں نے بالآخر فلکدان اعلی ، پریفیک آف دی آفشل کیرجز اور شاہی محل میں درباری کے عہدے حاصل کیے۔ ان کے کئی سارے تاریخی اور کیلینڈری موضوعات پر ااٹل موقف نے انھیں ایک متضاد شخصیت بنادیا اور ان کے دربار کے سرکاری تاریخدان نا مقرر ہونے کا سبب بنے۔ شاہ شن کے دور حکومت میں ان کی خواجہ سراؤں سے سیاسی دشمنی ان کے رٹائرمنٹ کے فیصلے کا باعث بنی اور انھوں نے دربار سے سکونت حاصل کر صوبہ ہبائ کے شہر، ہیجیان کے منتظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ انھیں 138 میں دوبارہ دربار میں طلب کیا گیا اور وہ 139 میں انتقال کر گئے- زمرہ جاتمتعلقہ ویکی منصوبے
ویکی منصوبے کیا ہیں؟ موضوعات
تاریخ بلحاظ موضوع: اقتصادی تاریخ - عسکری تاریخ - تاریخ بحریہ - چین میں جغرافیہ کی تاریخ - چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تاریخ - چین کی انتظامی تقسیم کی تاریخ
چیزیں جو آپ کر سکتے ہیں
متعلقہ ابوابویکیپیڈیا کی چین میں پائی جانے والی زبانیں
粵語 / 廣東話 (کینٹونیز) • 古文 / 文言文 (کلاسیکی چینی) • 贛語 (گان) • Hak-kâ-fa (ہاکا) • قازاق تىلى (قازق) • 中文 / 普通話 (مینڈارن) • 閩東語 (من ڈونگ) • 閩南語 (من نان) • བོད་ཡིག (تبتی) • ئۇيغۇرچە (اویغور) • 吳語 / 吳儂軟語 (وو) • Sawcuengh (ژوانگ)
متعلقہ ویکیمیڈیا
|













