باب:کتب/Selected article/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جاوید نامہ فارسی شاعری کی ایک کتاب ہے جو عظیم شاعر، فلسفی اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ اقبال کی تصنیف ہے اور مثنوی کی شکل میں ہے اور تقریباً دو ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1932ء میں شائع ہوئی۔ اس کتاب کا شمار علامہ اقبال کی بہترین کتب میں سے ہوتا ہے اور وہ اسے اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے تھے۔یہ کتاب دراصل علامہ اقبال کا افلاک کا خیالی سفر نامہ ہے جس میں ان کے راہبر مولانا رومی انہیں مختلف سیاروں اور افلاک کی دوسری جانب (آں سوئے افلاک) کی سیر کرواتے ہیں۔ اقبال نے اس کتاب میں اپنے آپ کو زندہ رود کے نام سے متعارف کروایا ہے۔ اس سفر میں وہ مختلف مشاہیر اور لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے گفتگو کرتے ہیں اور ان کے خیالات کے بارے میں جانتے ہیں۔