باربی بینٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باربی بینٹن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 جنوری 1950ء (74 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر [4]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ خاکی   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ [5]،  موسیقار ،  گلو کارہ ،  ماڈل ،  نغمہ نگار ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[6]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

باربی بینٹن (پیدائش باربرا لین کلین؛ جنوری 28، 1950) ایک امریکی سابقہ ماڈل، اداکارہ، نغمہ نگار، ٹیلی ویژن کی شخصیت اور گلوکارہ ہیں۔ وہ پلے بوائے میگزین میں کامیڈی سیریز ہی ہاو میں چار سیزن کی باقاعدہ نمائش کے لیے اور 1970 کی دہائی میں کئی کامیاب البم ریکارڈ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 1986 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد، باربی بینٹن نے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے شو بزنس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

بینٹن کی پیدائش باربرا لین کلین نیویارک شہر میں ایک یہودی گھرانے میں ہوئی تھی[7][8]۔ اس کے والد ماہر امراض چشم تھے اور ان کی والدہ سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرتی تھیں۔

وہ سیکرامنٹو، کیلیفورنیا میں پلی بڑھیں اور ریو امریکینو ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ سکوبا ڈائیونگ سے لے کر پیانو تک ہر چیز میں مہارت حاصل  کی، یہاں تک کہ اسکول میں رہتے ہوئے کچھ "ٹی روم ماڈلنگ" بھی کی۔ انھوں نے جانوروں کا ڈاکٹر بننے کے لیے یوسی ایل اے(UCLA) میں داخلہ لیا لیکن ان کو یہ پیشہ چھوڑنا پڑا کیونکہ  وہ خون دیکھ نہیں سکتی تھیں[9]۔

سولہ سال کی عمر میں انھوں نے ماڈلنگ شروع کی۔ ہائی اسکول کے بعد اس نے  یوسی ایل اے(UCLA) میں تعلیم حاصل کی اور اٹھارہ سال کی عمر میں پلے بوائے کے ساتھ ان کے تفریحی شو پلے بوائے آف ڈارک میں حاضر ہونے کے لیے ملازمت اختیار کی۔ انھوں نے ابتدائی طور پر شو میں ایک اضافی کردارکے طور پر آغاز کیا لیکن ان کے کردار کو جلد ہی شریک میزبان کے طور پر بڑھا دیا گیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

باربی بینٹن نے 14 اکتوبر 1979 کو پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے جارج گراڈو سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں، الیگزینڈر (پیدائش 23 اگست 1986) اور آریانا (پیدائش 13 جولائی 1988)۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت ایسپن اور لاس اینجلس کے گھروں کے درمیان میں تقسیم کرتے ہیں۔

البم[ترمیم]

سال 1975 میں باربی ڈول

سال 1975 میں باربی بینٹن

سال  1976 میں سمتھنگ نیو

سال 1978 میں اینٹ دیٹ جسٹ دا وے

سال  1988 میں  کانیٹک وائیج

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0072902 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015
  2. بنام: Barbara Benton — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/29a2ae54a7c746e1a7dafa794719a070 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=kleinb — بنام: Barbi Benton
  4. ربط : https://d-nb.info/gnd/1061450864  — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  5. Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/67385 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  6. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/b480ea79-27e8-46c5-b447-9695db2ad8d9 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2021
  7. Janet Eastman (جون 1980)۔ "Barbi: Discussing the Growing Pains of Life After Hef"۔ Orange Coast۔ 6 (6): 12۔ ISSN 0279-0483 
  8. Josh Lambert (فروری 24, 2010)۔ "My Son, The Pornographer"۔ Tablet۔ 25 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 20, 2012 
  9. Gail Buchalter (اپریل 7, 1980)۔ "Former Playmate Barbi Benton Is Heels Over Head in Love with Tycoon George Gradow"۔ پیپل (رسالہ)۔ 23 جون 2013 میں 20076195,00.html اصل تحقق من قيمة |url= (معاونت) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 20, 2013۔ She grew up in Sacramento, where her father was a gynecologist and her mother worked as an investment counselor.