بارہ مولا حملہ 2016ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اکتوبر 2016 کی دوسری اور تیسری درمیانی رات کو، عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر ، بھارت کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کی 46 راشٹریہ رائفلز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ [1] [2]

بتایا گیا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہوا، جس میں کم از کم انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق دو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ یہ حملہ بارہ مولاضلع کے اُڑی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ہندوستانی فوج کی تنصیب پر حملے کے چند ہفتوں کے اندر ہوا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق، حملہ آور 23 سالہ حنیف عرف ہلال اور 22 سالہ علی، مسعود اظہر کی جیش محمد عسکریت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری تھے۔

6 اکتوبر کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور 3 عسکریت پسند مارے گئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Terrorists target Army camp in J&K's Baramulla"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2016 
  2. "BSF jawan killed in militant attack on army camp in Baramulla"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2016