باز
ظاہری ہیئت
| باز | |
|---|---|
| بالغ شمالی باز | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Accipitriformes |
| خاندان: | Accipitridae |
باز (انگریزی: Hawk) شکاری پرندہ ہے، اس کا رنگ گہرا بھورا یا سرمائی بھورا اور دم لال رنگ کی ہوتی ہے جب کہ کالے باز کی نسل نایاب ہے۔ یہ زیادہ تر امریکا میں پایا جاتا ہے۔ باز کی آواز اور نظر دونوں ہی بہت تیز ہوتی ہیں۔ یہ آسمان کی بلندیوں سے زمین پر موجود خرگوش، چوہا، چھپکلی یا سانپ کو بااسانی اپنا شکار بنالیتے ہیں۔ یہ عام طور سے رات کو شکار کرتے ہیں۔ کبھی کبھار خوراک کے لیے باز ہوا میں لڑائی بھی کرتے ہیں۔ یہ اپنے گھونسلے اونچے اونچے درختوں پر بناتے ہیں، ان کے گھونسلے تین فٹ چوڑے ہوتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "پرندوں کی دنیا"۔ روزنامہ جنگ۔ 15 ستمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-13