بالائی-وسطی مصوتے
| بین الاقوامی صوتیاتی ابجد: مصوتہs | ||||||||||||||||||||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||
|
Legend: unrounded • rounded |
بالائی-وسطی مصوتے (close-mid) ایسے مصوتے ہیں جن کی ادائیگی میں زبان قریب-بالائی مصوتوں کے مقابل ذرا نیچے رہتی ہے۔ لیکن وسطی مصوتوں(mid vowel) کے مقابل ذرا اوپر۔ انھیں بند وسطی مصوتہ یا بالائی وسطی مصوتے بھی کہا جاتا ہے۔
وضاحت
[ترمیم]مصوتوں کی ادائیگی میں زبان (منہ کے اوپری حصے) تالو کی طرف اٹھتی ضرور ہے مگر تالو سے ٹکراتی ہرگز نہیں کیوں کہ اگر تالو سے ٹکرا جائے تو جو آواز پیدا ہوگی وہ مصوتہ نہیں بلکہ مصمتہ ہوگی اس لیے مصوتوں کی ادائیگی میں زبان جتنی بھی اوپر اٹھے، تالو سے نسبتاً نیچے ہی رہتی ہے۔
زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی پچھلا وغیرہ) اگر نسبتاً تھوڑا سا اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو نچلا یا تنزیلی (Low) یا کھلا (open) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر درمیانی اونچائی تک اوپر اٹھتا ہے تو اس صورت میں پیدا ہونے والے مصوتے کو وسطی (Mid) مصوتہ کہا جائے گا۔ زبان کا کوئی حصہ (اگلا، درمیانی، پچھلا وغیرہ) اگر اپنی پوری ممکنہ بلندی تک اٹھایا جائے (بغیر کسی عضو سے ٹکرائے) تو ایسی صورت میں پیدا ہونے والے مصوتہ کو اونچا/ بالائی (High) یا بند (close) مصوتہ کہا جائے گا۔
انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے مصوتوں کی اونچائی (vowels by height) کے سات درجے مقرر کیے ہیں (بشمول حقیقی وسطی مصوتے کے)۔
ان میں سب سے اوپر نمبر ایک پر بالائی/بند مصوتے ہیں اور کھلے مصوتے سب سے نیچے نمبر سات پر۔ اس میں بالائی-وسطی مصوتے تیسرے درجے پر ہوں گے۔
اس کی مثالیں یہ ہیں۔
بند وسطی مصوتہ (بالائی وسطی) -close-mid (a.k.a. high-mid): e ø ɘ ɵ ɤ o
اُردو میں او (و)[o] اور اے (ے)[e] مصوتوں کو بالائی-وسطی مصوتے خیال کیا جاتا ہے۔