بالی جٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معروف اداکارہ اور گلوکارہ

ولادت[ترمیم]

بالی جٹی کا اصل نام عنایت بی بی تھا۔ وہ 1937ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔

عملی زندگی[ترمیم]

1958ء میں انھوں نے پنجاب کے لوک تھیٹروں سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈراموں میں ہیر رانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہینوال، مرزا صاحباں، لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد، پیر مرادیا، ویر جودھ، سلطانہ ڈاکو، قتل تمیزن اور نور اسلام کے نام سرفہرست ہیں۔ ان ڈراموں میں وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتی تھیں۔ ان کے گائے ہوئے کئی گانے پنجاب کے لوک گیت بن چکے ہیں۔ 1967ء میں ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم منگیتر میں انھوں نے منور ظریف کے ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔ بالی جٹی کی آواز بہت گرج دار اور بلند تھی جو تھیٹر کی دنیا میں اس کی مقبولیت کا ایک بہت بڑا سبب تھا۔ تھیٹر کے ناظرین نے انھیں ببر شیرنی کا خطاب دیا تھا۔

وفات[ترمیم]

8 جون 1996ء کو تھیٹر کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بالی جٹی وفات پاگئیں بالی جٹی لاہور میں سبزہ زار اسکیم، ملتان روڈ میں آسودۀ خاک ہیں،

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات