باندھنا (جنسی عمل)
باندھنا (Bondage - بانڈیج) بی ڈی ایس ایم کی ذیلی ثقافت میں ایک ایسی مشق ہے جس میں باہمی رضامندی کے ساتھ ساتھی کو باندھنے، جکڑنے یا روکنے کا عمل شامل ہے۔ اس کا مقصد جنسی، جمالیاتی یا بدنی حسی (سومیٹو سنسری) تحریک حاصل کرنا ہو سکتا ہے۔ کسی شخص کو باندھنے کے مختلف طریقے ہیں، جیسے رسی، ہتھکڑی، باندھنے والی ٹیپ یا خود چپکنے والے پٹّی کا استعمال۔
باندھنا لازمی طور پر سیڈو میسک ازم کی نشان دہی نہیں کرتا۔ یہ بذاتِ خود ایک مقصد ہو سکتا ہے، مثلاً رسی سے باندھنا یا چھاتی باندھنا یا پھر یہ جنسی تعلق یا دیگر بی ڈی ایس ایم سرگرمیوں کے ساتھ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ لفظ ”BDSM“ میں حرف ’بی‘ دراصل ”بانڈیج“ سے آیا ہے۔[1] اگرچہ جنسی و شہوانی پہلو اس عمل میں اہم ہے لیکن یہ ہمیشہ اس کا حتمی مقصد نہیں ہوتا۔ اس کے جمالیاتی پہلو بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
عام طور پر متحرک ساتھی اپنے شریک کو باندھتا ہے تاکہ دونوں اس کے نتیجے میں لطف اندوز ہو سکیں، خصوصاً باندھے گئے فرد کی اطاعت اور عارضی طور پر طاقت و اختیار کی منتقلی کا احساس۔ سیڈو میسک ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے باندھنا اکثر دیگر سخت مشقوں کے لیے پیش خیمہ بنتا ہے کیوں کہ اس سے شریک زیادہ قابلِ رسائی ہو جاتا ہے۔ تاہم یہ صرف اپنے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ باندھے جانے والا شخص بے بسی اور حرکت نہ کر سکنے کے احساس سے حسی لذت پا سکتا ہے جبکہ باندھنے والا اپنے ساتھی کو بندھا ہوا دیکھ کر بصری لذت اور اطمینان محسوس کرتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Bondage Basics". KYNK 101 (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2024-10-15.