مندرجات کا رخ کریں

باپ بیٹے (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باپ بیٹے
روسی نسخے کا سرورق
مصنفایوان ترگنیف
اصل عنوانОтцы и дѣти (اوتسی ای دائتی)
ملکروس
زبانروسی
صنفسیاسی, رومانی، فلسفیانہ
ناشردی رشین میسنجر
تاریخ اشاعت
فروری 1862
صفحات226 صفحات (انگریزی)
قبل ازاںOn the Eve 
بعد ازاںSmoke 

باپ بیٹے یا نئی پود ایوان ترگنیف کے تحریر کردہ ناول Father and Sons کا ترجمہ ہے۔ Father and Sons ناول 1862 میں لکھا گیا اور ماسکو میں شائع ہوا۔[1] انیسویں صدی عیسوی میں یہ مشہور روسی ناولوں میں شمار ہوتا تھا۔

اس کے اردو میں دو تراجم ہوئے ہیں، انور عظیم نے باپ بیٹے اور انتظار حسین نے نئی پود کے عنوان سے ترجمہ کیا۔

موضوع

[ترمیم]

تورگنیف گذشتہ صدی کے وسط میں ابھرتے ہوئے نئے روس کے ابتدائی خط و خال کی تصویر کشی کرتا ہے۔اس ناول میں ایک مرتے ہوئے دور کا کرب اور نئے طلوع ہوتے ہوئے دور کا اضطراب ہے۔ اس تصنیف کو روسی ادب میں حقیقت پسندی کی ایک زندہ جاوید روایت کا درجہ حاصل ہے۔ اس ناول کا مرکزی کردار بزاروف ہے، جس کے گرد مکمل کہانی گھومتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Manuscript"۔ www.sothebys.com۔ 2017۔ 2019-09-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-02