باپ کا بندھن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک باپ اپنی اولاد سے کھیلتے ہوئے۔

باپ کے بندھن سے مراد وہ انسانی بندھن ہے جو ایک باپ اور اس کی اولاد کے بیچ ہوتا ہے۔[1]

بچے کی پیدائش سے لے کر قبر تک باپ کی زندگی کا محور اس کا بچہ اور اس کا مستقبل ہی رہتا ہے۔ جہاں ماں کی محبت اس کی آنکھوں سے اور عمل سے ہر وقت عیاں ہوتی ہے وہیں باپ کی محبت چھپی رہتی ہے۔ غصہ، پابندیاں، ڈانٹ، مار، سختی یہ سب وہ پردے ہیں جن میں باپ اپنی محبتوں کو عمومًا چھپا کر رکھتا ہے کہ بھلے اس کی اولاد اسے غلط سمجھے مگر وہ یہ سب حد بندیاں قائم رکھتا ہے کہ اس کی اولاد انہی پردوں کی بدولت کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کرتی ہے۔[2]

ماں اور باپ کے بندھنوں کا فرق[ترمیم]

یہ ایک قدرتی امر ہے جس انداز سے ماں بچوں کی پرورش کرتی ہے، اسی انداز سے باپ نہیں کر سکتا۔ ماں کی شفقت اور پیار اتنا ہوتا ہے کہ بچہ اور بہت ساری محرومیاں بھول جاتا ہے اور آگے کی زندگی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو جاتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Early Childhood Longitudinal Study 2006. "Measuring Father Involvement in Young Children's Lives." National Center for Education Statistics. Fathers of U.S. children born in 2001.
  2. باپ سلامت رہنا چاہیے[مردہ ربط]
  3. https://www.easyustaad.com/life/relationship/single-parent-family-problems/[مردہ ربط]