باڈی ڈسمورفیا
| باڈی ڈسمورفیا | |
|---|---|
| دیگر نام | باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر، ڈسمورفک سنڈروم، ڈسمورفو فوبیا |
| ایک کارٹون جس میں جسمانی خود ساختہ بگاڑ کے احساس (باڈی ڈسمورفیا) کا شکار مریض آئینے میں خود کو دیکھ رہا ہے اور اپنی بگڑی ہوئی شکل خیال کر رہا ہے۔ | |
| اختصاص | طب نفسی، مطبی نفسیات |
| علامات | جسمانی عیوب کے خیال کا خوف، اپنی ظاہری صورت کے بارے میں غلط تصورات اور بارہا جسم کو جانچنے کا رویہ |
| مضاعفات | خود کشی، خود کو نقصان پہنچانا |
باڈی ڈسمورفیا یا باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں انسان اپنی ظاہری حالت اور شکل کے حوالے سے غیر معمولی حد تک حساس ہو جاتا ہے[1] اور اس میں ہونے والی معمولی تبدیلی کے حوالے سے بھی گہری تشویش کا شکار ہو جاتے ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی روزمرہ کی زندگی اور اس کے افعال پر بھی پڑتا ہے۔
اس حالت میں مبتلا افراد میں اپنی ظاہری شکل کے حوالے سے منفی خیالات آتے ہیں اور وہ بار بار کبھی آئينے میں اور کبھی دوسرے افراد سے اپنے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی خوداعتمادی ختم ہو جاتی ہے وہ لوگوں میں جانے سے گھبرانے لگتے ہیں اور معاشرتی تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں
اس حالت میں مبتلا افراد کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے جسم کے کچھ حصے غیر متناسب ہیں، وہ بار بار ان حصوں کو دیکھتے ہیں اور ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب اس میں ناکام رہتے ہیں تو خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر خودکشی بھی کر سکتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Michelle Cororve; David Gleaves (Aug 2001). "Body dysmorphic disorder: A review of conceptualizations, assessment, and treatment strategies". Clinical Psychology Review (بزبان انگریزی). 21 (6): 949–970. DOI:10.1016/s0272-7358(00)00075-1. PMID:11497214.