مندرجات کا رخ کریں

ببون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تنزانیہ کا ببون

بڑی جسامت کے بندر کو بَبُون (انگریزی: Baboon) کہتے ہیں۔ یہ چٹانی خطّوں، کھلے جنگلی علاقوں اور افریقا اور عرب کے میدانوں میں پایا جاتا ہے۔ ببون کا سر بڑا، دانت لمبے اور تیز ہوتے ہیں۔ اس کے بازوؤں اور ٹانگوں کا حجم تقریباً برابر ہوتا ہے۔ نَر ببون مادہ سے کافی زیادہ بڑا ہوتا ہے۔

ببون کے رخساروں کی اندرونی جانب چھوٹی چھوٹی تھیلیاں ہوتی ہیں جن میں یہ خوراک ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ ان کی خوراک سبزیاں، پھل، گھاس، کیڑے مکوڑے، درختوں کے پتے اور جڑیں ہیں۔ ببون ایک سماجی جانور ہے۔ یہ دس سے لے کر ایک سو تک کے گروہوں میں رہتے ہیں۔ ایک بڑا نر عموماً اپنے گروہ کا سردار ہوتا ہے۔ نر ببون بہت غصیلے اور لڑاکا ہوتے ہیں، اکثر لڑائی کرتے نظر آتے ہیں۔

ایتھوپیا، عرب، مصر، سوڈان اور مشرقی افریقا کے ساحلی علاقے اور صومالی خطے میں پائے جانے والے بڑے نر ببونوں کے سر اور کندھوں پر لمبے اور سلیٹی رنگ کے بال ہوتے ہیں۔ کسی زمانے میں مصر کے لوگ اس جانور کو مقدس خیال کرتے تھے۔ جنوبی افریقا کے چکما (Chacma) ببون کے جسم پر سلیٹی مائل بھورے اور گردن کے گرد لمبے بالوں کا ایک حلقہ ہوتا ہے۔ ببون اکثر فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]