بحیرہ قزوین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بحیرہ قزوین
بحیرہ قزوین(Vasily Surikov)

بحیرہ قزوین (عربی) کو بحیرہ کاسپین(انگریزی) یا بحیرہ خزر(فارسی) بھی کہا جاتا ہے۔ بحیرہ قزوین کا نام ایران کے شہر قزوین کے نام سے موسوم ہے، جو اس کے جنوبی ساحل کے پاس واقع ہے۔

یہ سمندر دراصل رقبے اور حجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی جھیل ہے، جس کا رقبہ 3 لاکھ 71 ہزار مربع کلومیٹر (ایک لاکھ 43 ہزار 244 مربع میل) جبکہ حجم 78 ہزار 200 مکعب کلومیٹر (18 ہزار 761 مکعب میل) ہے۔ یہ ایشیا اور یورپ کے درمیان چاروں طرف سے زمین سے گھرا ہوا خطہ آب ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 1025 میٹر (3 ہزار 363 فٹ) ہے۔

بحیرہ قزوین کو سمندر اس لیے قرار دیا جاتا ہے کہ جب رومی پہلی مرتبہ اس کے ساحل تک پہنچے اور اس کا نمکین پانی چکھا تو انہوں نے اسے سمندر قرار دیا۔

محل وقوع[ترمیم]

بحیرہ قزوین کا ساحل روس، آذربائجان، ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے لگتا ہے۔

بحیرہ قزوین منیچ اور وولگا ڈون نہر کے ذریعے بحیرہ ازوف سے منسلک ہے۔

آذربائجان کا دار الحکومت باکو اسی بحیرہ کے کنارے واقع ہے۔

خلائی سیارے سے لی گئی تصویر میں کوہ قاف کا سلسلہ ایک سفید پٹی کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔ دائیں طرف بحیرہ قزوین نظر آ رہا ہے جبکہ بائیں طرف بحیرہ اسود ہے۔

منابع[ترمیم]