مندرجات کا رخ کریں

بحیرہ کریبین

متناسقات: 15°N 75°W / 15°N 75°W / 15; -75
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بحیرہ کیریبین سے رجوع مکرر)
بحیرہ کریبین Sea
Satellite image of the Caribbean Sea, with Florida located at the top, Central America located on the left, the northern coast of South America at the bottom, and Caribbean islands in the center.
Satellite image of the Caribbean Sea
Map of the Caribbean Sea
مقامAmerican Mediterranean Sea
قسمسمندر
حصہ بحر اوقیانوس
ماخذ دریا
طاس ممالک
سطحی رقبہ2,754,000 کلومیٹر2 (1,063,000 مربع میل)
زیادہ سے زیادہ گہرائی7,686 میٹر (25,217 فٹ)
جزائرویسٹ انڈیز (انٹیلیز اکبر اور انٹیلیز اصغر)
سرنگیںCayman Trench اور Puerto Rico Trench
آبادیاں
فائل:Central America Geographical.jpg
بحیرہ کیریبین اور اس کے گرد کے علاقے کا جغرافیائی نقشہ (اردو میں)

بحیرۂ کیریبین (Caribbean Sea) مغربی نصف کرہ کا ایک سمندر جو دراصل بحر اوقیانوس کا حصہ ہے۔ یہ سمندر خلیج میکسیکو کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور جنوب میں جنوبی امریکا، مغرب اور جنوب میں میکسیکو اور وسطی امریکہ اور شمال اور مشرق میں کیوبا، ہسپانولیا، جمیکا اور پورٹوریکو سمیت دیگر جزائر کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ بحیرہ کیریبین کا پورا علاقہ اور غرب الہند کے جزائر اور ملحقہ ساحلوں کو مجموعی طور پر کیریبین کہا جاتا ہے۔

بحیرہ کیریبین نمکین پانیوں کے بڑے سمندروں میں سے ایک ہے اور تقریباً 2754000 مربع کلومیٹر (1063000 مربع میل) پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کا سب سے گہرا مقام کیوبا اور جمیکا کے درمیان کے مین جزائر کے قریب ہے جہاں اس کی گہرائی 7686 میٹر (25220 فٹ) ہے۔ کیریبین ساحلی علاقے میں کئی خلیجیں ہیں جن میں خلیج وینزویلا، خلیج ڈارین، خلیج موسکیٹو اور خلیج ہونڈیورس معروف ہیں۔

تصاویر

[ترمیم]