بدرالدین بدر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بدر الدین بدر نے 1966ء میں فیصل آباد سے بطور کمرشل آرٹسٹ سائن بورڈ پینٹر کی حیثیت سے اپنے فن کا آغاز کیا۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور جدیدیت سے ہم آہنگی وقت کا تقاضا بنی تو بدر الدین بدر نے لاہور جا کر نئی ٹیکنیکس کے ساتھ مختلف ایڈورٹائزر کمپنیوں میں ملک کے نامور آرٹسٹوں کے ساتھ کام کرکے اپنے فن میں نکھار پیدا کیا۔ واپس فیصل آباد آ کر اپنی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا آغاز کیا، جہاں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ ،پرنٹنگ ،پینٹنگ، خطاطی ،پازٹیو فلم میکنگ، پلیٹ پروسیسنگ اور ڈائنگ کی تربیت دی جاتی تھی۔پرنٹنگ اور پینٹنگ میں نئی نئی جہتیں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مصورانہ خطاطی میں آپ نے فری ہینڈ رائٹنگ (خطِ تُک) ایجاد کیا جو اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے بے حد مقبول ہوا ۔ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جدّت اور مہارت کے پیش نظر سعودی عرب کی ایک بہت بڑی کمپنی میں جاب کی آفر ہوئی تو بہتر روز گار کے پیش نظر وہاں 20 سال اپنے فن کے جوہر بکھیر کر اہل سعودیہ کے آرٹسٹوں اور گرافکس ڈیزائنروں کو ورطۂ حیرت میں ڈالے رکھا، بعد از فیصل آباد میں آکر فنون اکیڈمی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جہاں ایڈورٹائزنگ و ڈیزائننگ میں جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال ،پینٹنگ، پرنٹنگ، ڈائنگ اور پریس پرنٹنگ سے متعلقہ مفت تعلیم دی جاتی ہے۔برقی کینوس یعنی الیکٹرانک سکرین پر ٹیبلٹ کی مدد سے ڈیجیٹل پینٹنگ میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔