بدر البدور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بدر البدور (عربی: بدر البدور badr ul-budūr، "چودہویں کے چاندوں کا چاند") مشرق بعید کی شہزادی جس کی شادی کہانی الہ دین کا چراغ میں الہ دین سے ہوئی (خواتین کی خوبصورتی کے لیے پورے چاند کا استعارہ الف لیلہ و لیلہ کی کئی کہانیوں میں آیا ہے)۔

الہ دین کو جب جادو کا چراغ ملتا ہے، تو اس چراغ میں قید جن کا پتا چلتا ہے جو چراغ کے مالک کے حکم کا پابند ہوتا ہے۔ جن کی مدد سے، الہ دین—جو پہلے مفلوک الحال تھا اور کسی شہزادی کے شادی کا خواب نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اب بہت امیر ہو جاتا ہے اور ایک شہزادی سے شادی کرتا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز' نے کارٹون فلم الہ دین، میں اس کا نام تبدیل کر کے جیسمین اور اسے جزیرہ نما عرب کی شہزادی دیکھایا۔ اس کا ذکر والیس سٹیونس نے اپنی نظم "جنت کے پھاٹک پر کیڑے" میں کیا ہے یہ نظم اس کے شعری مجموعے ہارمونیم میں ہے۔ یہ ن مائیکل او۔ ٹنلکے اول وشنگ مون کا کردار ہے۔

بدر البدور نام کے ساتھ فورڈ میڈکس فورڈ کے ناول اچھا سپاہی اور رسل ہوبن کے ناول آو میرے ساتھ رقص کرو بطور کردار موجود ہے۔ ہوبن اسے بدوہ جو الف لیلہ و لیلہ کی عرب شہزادی ہے۔ مونیکا بالڈون، نے ناول دا کالڈ اینڈ چوسن میں، بدر البدور نام اس بلی کو دیا ہے جس کی مالکہ، ارسلا، پہلے ایک نن تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]