بدیع الدین شاہ راشدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید بدیع الدین شاہ راشدی
معروفیتمحدث، مفسر قرآن، عالمِ دین
پیدائش
16 مئی، 1926ء (4 ذوالقعدہ ،1344ھ)

گوٹھ فضل شاہ (نیو سعیدآباد) ضلع حیدرآباد، برطانوی ہندوستان
وفات
8 جنوری، 1996ء (16 شعبان ،1416ھ)

کراچی، پاکستان
مدفنگوٹھ فضل شاہ (نیو سعیدآباد) حیدرآباد، پاکستان
نسلسندھی
عہدبیسویں صدی عیسوی
شعبۂ زندگیسندھ
مذہباسلام
مکتب فکراہل حدیث
شعبۂ عملقرآن، تفسیر، حدیث
کارہائے نماياںعقیدہ توحید اور علمائے سلف کی خدمات
حق و باطل عوام کی عدالت میں
اسلام میں داڑھی کا مقام
الہٰی عتاب برسیاہ خضاب
اتباع سنت
امامت کے اہل کون؟
بدیع التفاسیر

سید بدیع الدین شاہ راشدی (پیدائش: 16 مئی، 1926ء بمطابق 4 ذوالقعدہ ،1344ھ- وفات: 8 جنوری، 1996ء بمطابق 16 شعبان ،1416ھ) اہل حدیث مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سندھ کے نامور محدث، فقیہ اور مفسر قرآن تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

بدیع الدین شاہ راشدی 16 مئی، 1926ء (4 ذوالقعدہ ،1344ھ) کو گوٹھ فضل شاہ (نیو سعیدآباد)، ضلع حیدرآباد، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ دینی تعلیم کاآغاز اپنے آبائی مدرسہ دارالارشادسے کیا۔ تین ماہ کی قلیل مدت میں حفظ القرآ ن کی تکمیل کی، بعد ازاں اپنے والدمحترم سید احسان اللہ شاہ راشدی تفسیرحدیث اورفقہ کی تحصیل کی۔ انھوں نے جن علما حدیث سے حدیث تفسیر، فقہ اورمختلف علوم اسلامیہ میں تعلیم حاصل کی ان میں مولاناسیدمحب اللہ شاہ راشدی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولاناحافظ عبد اللہ محدث روپڑی، مولانا ابو اسحاق نیک محمد امرتسری، مولانا ابوسعید شرف الدین محدث دہلوی وغییرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ تعلیم سے فراغت کے بعداپنے گا ؤ ں میں درس وتدریس کاسلسلہ جاری کیا اور پھراپنی ساری زندگی درس وتدریس وعظ وتبلیغ، دعوت وارشاد اورتصنیف و تالیف میں بسرکردی۔ ان کے تلامذہ کی فہرست خاصی طویل ہے۔ دعوت کتاب وسنت اور تردیدشرک وبدعت کے سلسلہ میں وہ مصائب وآلام سے بھی دوچار ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ بلند پایہ مناظر، اعلیٰ پایہ کے خطیب اور مقرر بھی تھے۔ مدینۃ النبی میں کئی سال مقیم رہے اور وہاں درس حدیث دیتے رہے۔ کثیرالمطالعہ تھے اورتصنیف وتالیف کاشوق بھی رکھتے تھے۔ عربی، اردو اور سندھی میں کتابیں لکھی ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • بدیع التفاسیر
  • عقیدہ توحید اور علمائے سلف کی خدمات
  • حق و باطل عوام کی عدالت میں
  • اسلام میں داڑھی کا مقام
  • مروجہ فقہ کی حقیقت
  • مقالاتِ راشدیہ
  • اتباع سنت
  • امامت کے اہل کون؟

وفات[ترمیم]

بدیع الدین شاہ راشدی بروز اتوار 16 شعبان ،1416ھ (بمطابق 8 جنوری، 1996ء) کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ اپنے آبائی گاؤں گوٹھ فضل شاہ (نیو سعیدآباد)، حیدرآباد، پاکستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "ابو محمد بدیع الدین راشدی، کتاب و سنت کام"۔ 27 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2016