مندرجات کا رخ کریں

برطانوی راج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(برطانوی ہند سے رجوع مکرر)
برطانوی راج
1858–1947
پرچم ہندوستان
ترانہ: 
1936ء میں ہندوستان میں برطانوی استعمار
1936ء میں ہندوستان میں برطانوی استعمار
حیثیتنوآبادی برطانیہ
دار الحکومتکلکتہ (1858–1912)
نئی دہلی (1912–1947)
شملہ (موسم گرما)
عمومی زبانیںہندی-اردو، انگریزی اور ہندوستان کی زبانیں
حکومتآئینی بادشاہت
ہندوستان کا شہنشاہ (1876–1947) 
• 1858–1901
ملکہ وکٹوریہ 1
• 1901–1910
ایڈورڈ ہفتم
• 1910–1936
جارج پنجم
• 1936
ایڈورڈ ہشتم
• 1936–1947
جارج ششم
وائسرائے 2 
• 1858–1862
چارلس کیننگ (اول)
• 1947
لوئس ماؤنٹبیٹن (آخر)
مقننہشاہی مقننہ مجلس
تاریخ 
10 مئی 1857ء
• 
2 اگست 1858
• 
15 اگست 1947
15 اگست 1947ء
کرنسیبرطانوی ہندوستانی روپیہ
ماقبل
مابعد
کمپنی راج
مغلیہ سلطنت
ڈومنین بھارت
ڈومنین پاکستان
برطانوی برما
مملکت آصفیہ
ریاست جموں و کشمیر
خانیت قلات
مستعمر عدن
موجودہ حصہ بھارت
 پاکستان
 بنگلادیش
 برما
1: Reigned as شہنشاہ ہند from 1 May 1876, before that as Queen of the متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ.
2: وائسرائے اور گورنر جنرل بھارت
برطانوی راج بمطابق 1909ء

برطانوی راج یا برطانوی ہند (غیر باضابطہ نام: سلطنت ہندوستان) (انگریزی: British Raj یا British India، باضابطہ نام Indian Empire) کی اصطلاح 1858ء سے 1947ء تک برطانیہ کے زیر نگیں بر صغیر کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سلطنت ہندوستان علاقائی و بین الاقوامی سطح پر "ہندوستان" کے نام سے جانی جاتی تھی۔ "ہندوستان" جمعیت اقوام کا تاسیسی رکن اور 1900ء، 1920ء، 1928ء، 1932ء اور 1936ء کے گرمائی اولمپک کھیلوں میں شامل ہوا۔ برطانوی ہند میں ہندوستان 17 انتظامی صوبوں پر مشتمل تھا۔

شامل علاقے

[ترمیم]

اس عرصے میں برطانیہ کے زیر قبضہ رہنے والے علاقوں میں موجودہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ کبھی کبھار عدن (1858ء سے 1937ء)، زیریں برما (1858ء تا 1937ء)، بالائی برما (1886ء تا 1937ء) شامل ہیں (مکمل برما 1937ء میں برطانوی ہند سے الگ کر دیا گیا)، برطانوی ارض صومال (1884ء سے 1898ء) اور سنگاپور (1858ء سے 1867ء) کو بھی برطانوی راج کا حصہ شمار کیا جاتا ہے۔ مشرق وسطٰی، جنگ عظیم اول کے فوراً بعد برطانیہ کے زیر قبضہ بین النہرین (موجودہ عراق) کا انتظام بھی حکومت برطانیہ کے ہندی دفتر سے چلایا جاتا تھا۔ ہندوستانی روپیہ مشرق وسطٰی کے کئی علاقوں اور مشرقی افریقہ میں زیر استعمال رہا۔

غیر شامل علاقے

[ترمیم]

خطے کے دیگر ممالک میں 1802ء میں معاہدۂ ایمینز کے تحت برطانیہ کے زیر نگیں آنے والا علاقہ سیلون (موجودہ سری لنکا) برطانیہ کی شاہی نو آبادی تھا اور برطانوی ہند کا حصہ شمار نہیں ہوتا تھا۔ علاوہ ازیں نیپال اور بھوٹان کی بادشاہتیں برطانیہ سے معاہدے کے تحت آزاد ریاستوں کی حیثيت سے تسلیم کی گئی تھیں اور برطانوی راج کا حصہ نہیں تھیں۔ ۔[1][2] 1861ء کے معاہدے کے نتیجے میں سکم کی ریاستی خود مختاری تسلیم کی گئی ۔[3] جزائر مالدیپ 1867ء سے 1965ء تک برطانیہ کے زیر نگیں رہے اور برطانوی راج کا حصہ شمار نہیں ہوتے تھے۔

آغاز و خاتمہ

[ترمیم]

ہندوستان میں برطانوی راج کا آغاز 1858ء میں (جنگ آزادی ہند 1857ء کے بعد) ایسٹ انڈیا کمپنی کے اقتدار کے خاتمے اور ہندوستان کے براہ راست تاج برطانیہ کے زیر نگیں آنے سے ہوتا ہے اور خاتمہ 1947ء میں تقسیم ہند اور بھارت و پاکستان کے قیام کے ساتھ ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. British Empire - Relations with Bhutan
  2. http://www.britishempire.co.uk/maproom/nepal.htm British Empire - Relations with Nepal
  3. "Sikkim." Encyclopædia Britannica. 2007. Encyclopædia Britannica Online. 5 Aug. 2007 <http://www.britannica.com/eb/article-46212>.