برفیلی گیند بازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مونٹ کلیر اسٹیٹ یونیورسٹی کے چار طلبہ اجتماعی طور پر جمع ہو اپنے مسابقتی گروپ سے برفیلی گیند بازی کا کھیل کھیلتے ہوئے۔ یہ تصویر 2003ء میں ہوئے مقابلے کی ہے۔

برفیلی گیند بازی یا برفیلی گیند کی لڑائی (انگریزی: Snowball fight) ایک جسمانی کھیل ہے جس میں برف کی گیندیں بنائی جاتی ہیں اور اس ارادے سے پھینکی جاتی ہیں کہ وہ کسی دوسرے شخص کو نشانہ بنائیں۔ یہ کھیل عمومًا برف باری والے ممالک میں موسم سرما میں کھیلا جاتا ہے، جب وافر برف باری موجود ہوتی ہے۔ یہ کھیل عمومًا نوجوان اور کھیل کے شیدائیوں میں کافی مقبول ہے جو جسمانی حرکت کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور مزے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں کئی جامعات کے طلبہ و طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتی ہیں اور اس وجہ سے کافی مقابلے اور مسابقتی ماحول بھی ان ممالک میں دیکھا جاتا ہے۔ جیسا کہ کھیل کے مطالبات میں برف کا وافر مقدار میں ہونا لازم ہے، اس وجہ سے یہ کھیل صرف برف باری والے ممالک میں کھیلا جا سکتا ہے اور وہاں پر بھی برف گرنے کے موسم میں۔ دنیا کے کچھ حصوں میں کافی پیسہ خرچ کر کے مصنوعی برف باری یا برف آمیز ماحول سازی کی کوشش کی گئی ہے، وہاں پر بھی یہ کھیل کا کھیلا جانا ممکن ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]