برقی مولّد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برقی مولّد کی تصوّراتی ساخت

برقی تولید یا بجلی پیدا کاری میں، برقی مولّد (electrical generator) ایک ایسا آلہ ہے جو عموماً برقناطیسی امالہ کو استعمال کرتے ہوئے میکانی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے ؛ جبکہ برقی توانائی کا میکانیکی توانائی میں اُلٹا تبادلہ برقی محرک (electric motor) کرتا ہے۔ اور شاید اِسی بنا پر محرک اور برقی مولّد میں کئی باتیں مشترک ہیں۔

مولّد، برقی چارجوں کو ایک بیرونی برقی دَور میں حرکت کرنے پر مجبور کرتا ہے، لیکن یہ بجلی یا چارج نہیں پیدا کرتا جو پہلے سے اِس کے خَم شدہ تاروں میں موجود ہوتی ہے۔ یہ کچھ حد تک آبی پمپ سے مماثلت رکھتا ہے، جو پانی کا بہاؤ تو بناتا ہے لیکن اپنے اندر پانی پیدا نہیں کرتا۔

تاریخی اِرتقاء[ترمیم]

مقناطیسیت اور بجلی کے درمیان تعلق کی دریافت سے پہلے، برق سکونی مولّد ایجاد ہوئے جو برق سکونی اُصولوں پر کام کرتے تھے۔ یہ مولّد بہت زیادہ وُولٹیج اور کم برقی بار پیدا کرتے تھے .

مزید دیکھیے[ترمیم]