برق سکونی امالہ
Appearance
یورپ اور لاطینی امریکا میں برق سکونی امالہ یا برقی امالہ یا برق سکونی تحریض یا برقی تحریض (انگریزی: electrostatic induction) کو ’’برق سکونی اثر و رسوخ‘‘ (electrostatic influence) یا صرف ’’اثر و رسوخ‘‘ کہا جاتا ہے۔ برق سکونی امالہ کسی جسم میں برقی بار کی دوبارہ تقسیم ہے جو نزدیک موجود برقی باروں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوتی ہے۔ باربردار جسم کی موجودگی میں حاجز موصل (insulated conductor) ایک سرے پر مثبت بار جبکہ دوسرے سرے پر منفی بار پیدا کرتا ہے۔