برلے گرفن جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برلے گرفن جھیل
Balloon and National Carillon,
Lake Burley Griffin
محل وقوعکینبرا، آسٹریلوی دار الحکومت علاقہ (Map)
جغرافیائی متناسق35°17′36″S 149°06′50″E / 35.29333°S 149.11389°E / -35.29333; 149.11389متناسقات: 35°17′36″S 149°06′50″E / 35.29333°S 149.11389°E / -35.29333; 149.11389
قسم جھیلArtificial lake
بنیادی اضافہMolonglo River، Sullivans Creek، Jerrabomberra Creek
بنیادی کمیMolonglo River
Catchment area183.5 کلومیٹر2 (1.975×109 فٹ مربع)
نکاسی طاس ممالکAustralia
زیادہ سے زیادہ. لمبائی11 کلومیٹر (36,000 فٹ)
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی1.2 کلومیٹر (3,937 فٹ 0 انچ)
رقبہ سطح6.64 کلومیٹر2 (71,500,000 فٹ مربع)
اوسط گہرائی4 میٹر (13 فٹ)
زیادہ سے زیادہ. گہرائی18 میٹر (59 فٹ)
پانی کا حجم33,000,000 میٹر3 (1.2×109 cu ft)
سطح بلندی556 میٹر (1,824 فٹ)
جزائر6 (Aspen، Springbank، Spinnaker, others unnamed)
Sections/sub-basinsEast Basin, Central Basin, West Basin, West Lake and Tarcoola Reach, Yarramundi Reach
آبادیاںکینبرا

برلے گرفن جھیل آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا کے وسط میں واقع ایک خوبصورت مصنوعی جھیل ہے۔ جو 1963میں دریائے مولونگلو پر بند باندھنے کے بعد مکمل ہوئی۔ اس کا نام امریکی ماہر تعمیرات والٹر برلے گرفن کے نام پر رکھا گیا۔[1]

آسٹریلوی سرویکشک چارلس رابرٹ نے 1909 میں دار الحکومت کے لیے موجودہ جگہ تجویز کی[2] ۔ 1911 میں اس سلسلے میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور تمام شرکاء مقابلہ کو چارلس کا سروے نقشہ اور تجاویز فراہم کر دی گئیں۔[2] ان میں اس جھیل کی تجویز بھی تھی کیونکہ چارلس چاہتا تھا کہ کم سے کم خرچ میں دریائے مولونگلو[3] کے پانی کو ذخیرہ کر کے شہر کی تزئین کے لیے ایک خوبصورت جھیل بنائی جائے۔ مزید یہ کہ اس نے بند باندھنے کے لیے چار موزوں مقامات کی نشان دہی بھی کر دی۔[4][5]

یہ مقابلہ امریکی ماہر تعمیرات والٹر برلے گرفن نے جیتا ۔ وزیر داخلہ کنگ اوملے نے اسے قوم کے نئے دار الحکومت کی تعمیر کے لیے آسٹریلیا آنے کی دعوت دی۔[6] گرفن نے قلب شہر میں جیومیٹری کی اعلیٰ ترین مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گیارہ کلومیٹر لمبی اور سوا کلومیٹر چوڑی جھیل تخلیق کی تاہم حکومت نے اس کے اصل نقشے میں ترمیم کر دی اور 1920 میں اس کی روانگی تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی۔ یہاں تک کہ دوسری عالمی جنگ شروع ہو گئی۔ اس کے بعد سیاسی اختلافات و مباحث کا ایک سلسلہ چل نکلا ،بالآخر 1960 میں وزیر اعظم رابرٹ مینزیس کی کوششوں سے کام کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے ڈیم اور پلوں کو تعمیر کیا گیا اور ستمبر 1963 کو ڈیم کا دہانہ بند کر کے پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز ہو جو اپریل 1964 کو مطلوبہ سطح تک پہنچا۔17 اکتوبر 1964 کو اس کا افتتاح کیا گیا۔

جھیل کینبرا کے عین وسط میں واقع ہے اور اس کے ساحلوں پر قومی گیلری، قومی عجائب گھر، قومی کتب خانہ، آسٹریلیا کی قومی یونیورسٹی اور ہائی کورٹ کی عمارات تعمیر کی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس بھی کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ ساحلوں کا کل رقبہ ساڑھے چالیس کلومیٹر بنتا ہے۔ اس کے اوپر دو پل بنائے گئے ہیں جو شہر کے زمینی راستوں کو آپس میں ملاتے ہیں۔اس کے کناروں پر بے شمار تفریحی مقامات ہیں اور یہاں پانی کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Lake Burley Griffin and Surrounding Parklands"۔ National Capital Authority۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2009 
  2. ^ ا ب Lake Burley Griffin, Canberra : Policy Plan, p. 3.
  3. Sparke, pp. 4–7.
  4. "Canberra contour survey"۔ National Library of Australia۔ 1909۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2009 
  5. The Griffin Legacy۔ Canberra: National Capital Authority۔ 2004۔ صفحہ: 51۔ ISBN 0-9579550-2-2 
  6. Lake Burley Griffin, Canberra : Policy Plan, p. 4.