برٹش تھرمل یونٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برٹش تھرمل یونٹ (انگریزی: British thermal unit) سے مراد وہ حرارت ہے جو ایک پاؤنڈ پانی کا درجہ حرارت ایک فارن ہائٹ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق یہ اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔

ائیر کنڈیشنگ میں[ترمیم]

ماہرین کے مطابق قدیم دور میں جب ائیرکنڈیشنر جیسی ٹیکنالوجی کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا تھا تو گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے برف کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دور دراز پہاڑوں سے لائی جانے والی اس برف کو صاحب ثروت لوگوں کے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ برف ٹنوں کے حساب سے لائی جاتی تھی، لہٰذا ٹھنڈک کی پیمائش بھی ٹنوں میں کی جانے لگی۔ ائیرکنڈیشننگ کے ماہر ایلی سن ڈیلز بتاتے ہیں کہ ایک ٹن کے ائیرکنڈیشنر سے مراد ایک ایسا ائیرکنڈیشنر ہے جو فی گھنٹہ 12000 برٹش تھرمل یونٹ (BTU ) حرارت آپ کے کمرے سے نکال سکتا ہے۔ ایک بی ٹی یو سے مراد اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک ٹن برف ہو تو اسے مکمل طور پر پگھلنے کے لیے 288،000بی ٹی یو حرارت کی ضرورت ہو گی۔اگر ایک ٹن برف 24 گھنٹے میں مکمل طور پر پگھلانا ہو تو اسے 288،000 بی ٹی یو حرارت 24 گھنٹے کے درمیان فراہم کر نہ ہو گی، جو فی گھنٹہ تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو بنتی ہے۔ اس حساب سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ایک ٹن کا اے سی ایک گھنٹے میں تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو حرارت کو کمرے سے نکال باہر کرتا ہے، یعنی اتنی حرارت ہے جو ایک گھنٹے میں ایک ٹن برف کو پگھلانے کے لیے کافی ہو گی ۔

حوالہ جات[ترمیم]