برکی، لاہور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برکی، لاہور
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ضلع لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 31°28′57″N 74°30′53″E / 31.482462585629°N 74.514666363739°E / 31.482462585629; 74.514666363739  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map

بركى، پاکستان (انگریزی: Barki, Pakistan) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع لاہور میں واقع ہے۔[1]

برکی کو برکی کیوں کہا جاتا ہے؟[ترمیم]

کسی بھی گاؤں کے نام کے بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے کیوں کہ تاریخ میں بہت کم معلومات ملتی ہے۔ بی۔آر۔بی نہر کے کنارے واقع اس گاؤں کے بارے میں بھی ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ اسے برکی کیوں کہا جانے لگا؟ اس بارے میں ایک خیال ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کیے دیتا ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے قبل اس علاقے کی آبادی نہ ہونے کے برابر تھی۔ اس جگہ ایک ڈیرا ہوا کرتا تھا جہاں کسی نے اعلیٰ نسل کی بکریاں پال رکھی تھیں۔ بس اسی وجہ سے اسے بکری والا کہا جانے لگا جو بعدازآں وقت گزرنے کے ساتھ بگڑتا بگڑتا برکی والا اور پھر صرف برکی ہو گیا۔اس بات میں کتنی حقیقت ہے یہ اللہ کی ذات ہی بہتر جانتی ہے۔ ممکن ہے اس کی کوئی اور وجہ ہو۔ یہ تو اک خیال تھا جو میں نے آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کر دیا۔


برکی ایک گاؤں یا شہر؟

کہنے کو تو برکی ایک گاؤں ہے لیکن اصل میں یہ شہر جیسا ہے۔ جہاں ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔ یہاں ڈاک خانہ، ہسپتال اور تھانہ، واپڈاکا دفتر، ویلفئیر آفس، یونین کونسل آفس اور بے شمار سہولتیں موجود ہیں۔ یہاں تین بینک پنجاب بینک، یو۔بی۔یل اور سندھ بنک لوگوں کی بھرپور خدمت میں مصروف ہیں۔ برکی پینتیس(35) چھوٹے بڑے گاؤں جن میں برکا کلاں، برکا خورد، برہمن آباد، نور پور، گاگا، ہڈیارہ، رام پور، سرجا مرجا، پڈھانہ، للوکے، کرن کے، دھیر کے، چھنکوونڈی، حسن آباد، پھنگالی، پدری، کوریاں، کرباٹھ اور ان کے علاوہ بہت سے گاؤں سنبھالتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ برکی گاؤں کو گاوٌں کہنا سراسر زیادتی ہے۔ آپ خود ہی بتائیے کہ وہ کونسی چیز ہے جو شہروں میں ہے اور برکی میں نہیں ہے۔بلکہ یہاں شہروں والی ہر بات موجود ہے۔ لیکن شہروں میں برکی کی ہر بات ہونا محال ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

پاکستان

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Barki, Pakistan"