برکینا فاسو میں 2015ء کی فوجی بغاوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برکینا فاسو میں 2015ء کی فوجی بغاوت
2015 Burkinabé coup
تاریخ16 ستمبر 2015
مقامبرکینا فاسو
مُحارِب
Regiment of Presidential Security برکینا فاسو کا پرچم Government of Burkina Faso
کمان دار اور رہنما
General Gilbert Diendéré[1] Michel Kafando
یعقوب اسحاق زیدا

برکینا فاسو میں 2015ء کی فوجی بغاوت 16 ستمبر کو وقوع پزیر ہوئی جب متنازع صدارتی حفاظتی رجمنٹ نے ملکی حکومت پر قبضہ کر لیا۔ یہ دستہ صدر بلیز کومپاور نے بنایا تھا۔ اس دستے نے عبوری صدر مائیکل کفانڈو، نگران وزیرِ اعظم یعقوب اسحق زیدا (اسی دستے کے سابق نائب سربراہ) اور کابینہ کے دیگر اراکین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ عبوری حکومت برکینا بے نامی 2014ء کی جدوجہد کے بعد بنائی گئی تھی۔ اس مقبولِ عام تحریک نے 1987ء سے برسرِ اقتدار صدر کو ہٹا دیا تھا۔ مذکورہ سابقہ صدر اُس وقت کے صدر تھامس سنکارا کے خلاف بغاوت کر کے اقتدار میں آئے تھے۔ برکینا فاسق میں نئے عام انتخابات 11 اکتوبر 2015ء کو ہونا طے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Nadoun Coulibaly and Mathieu Bonkoungou, "Burkina Faso military spy chief seizes power, dissolves government"، Reuters, 17 ستمبر 2015.
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔