برہان الدین غریب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
برہان الدین غریب
Burahanuddin Dargah.jpg
درگاہ برہان غریب خلد آباد
ذاتی
پیدائش654ھ
وفات738ھ
مدفنخلد آباد، مہاراشٹر، ہندوستان
مذہباسلام
سلسلہسلسلہ چشتیہ
مرتبہ
پیشروخواجہ نظام الدین اولیاء
جانشینمختلف

مشہور صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ۔ سلسلہ نسب امام ابو حنیفہ سے ملتا ہے۔ آپ کے حقیقی بھائی شیخ منتخب الدین خواجہ نظام الدین اولیاء کے ممتاز خلفا میں سے تھے۔ بابا فرید کے خلیفہ خواجہ جمال الدین آپ کے ماموں اور خواجہ نظام الدین اولیاء کے خلیفہ قطب الدین منور آپ کے ماموں زاد بھائی تھے۔ بچپن میں فقہ، معانی، تفسیر اور حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ حضرت محبوب الہی سے روحانی فیض حاصل کرنے کے لیے دہلی کی راہ لی۔ خواجہ نے انہیں باورچی خانے کا نگران مقرر کیا۔ جب آپ درجہ کمال کو پہنچے تو خواجہ نے خلافت سے سرفراز کیا۔ مرشد کے حکم پر تبلیغ کے لیے دکن چلے گئے۔ انتیس سال تک وہاں قیام فرمایا۔ وفات بھی وہیں ہوئی۔ آپ کے ملفوظات میں سے تین کے نام یہ ہیں۔ حصول الوصول، ہدایت القلوب، نفائس الانفاس، شہرب رہان پور آپ ہی کے نام پر آباد کیا گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Gazetter of Aurangabad - H. H. The Nizam's Government 1884. (Chapter VI page 395 & 396)