بریڈفورڈ میلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میلہ میں شریک نوجوان
فلاحی ادارہ اسلامک ریلیف کے رضاکار 27 ہزار پائونڈ کے عطیات جمع کرنے پر خوش نظر آ رہے ہیں
میلہ میں مغربی فن کار افریقی گائیگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

بریڈفورڈ کا ایشیائی میلہ یورپ کا پہلا اورسب سے بڑا اییشائی میلہ کہلاتا ہے جہاں برصغیر کی ثقافت کے رنگ جا بہ جا بکھرے نظر آتے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق شرکاء کی تعداد تادم تحریر 2009 میں ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والے میلہ کی ابتدا 1987 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں منعقد ہوتا اور وسعت اختیار کرتا ہوا یہ میلہ آج بریڈفورڈ کے سب بڑے پارک پیل پارک میں منعقد ہوتا ہے۔ اکیس برس سے یہ میلہ مسلسل منعقد ہوتا آ رہا ہے مگر 2008 میں برطانیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ بریڈفورڈ کا میلہ اگرچہ کہ ایشیائی کہلاتا ہے مگر شہر کی آبادی میں پاکستانیوں کی اکثریت کے باعث اس پر پاکستانی کلچر کا رنگ زیادہ غالب نظر آتا ہے جہاں منچلے اپنے کاندھوں پر پاکستانی پرچم لہرائے ہگہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

میلہ میں ہر رنگ نسل مذہب لوگ شوق سے آتے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی تعاد زیادہ ہوتی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔