مندرجات کا رخ کریں

بریڈلی کوپر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بریڈلی کوپر
(انگریزی میں: Bradley Cooper ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Bradley Charles Cooper ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 5 جنوری 1975ء (51 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلاڈلفیا [4]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش واشنگٹن ڈی سی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل آئرستانی امریکی [5]،  اطالوی امریکی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جینیفر ایسپوسیٹو (2006–2007)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی ارینا شیک (2015–2019)
رینی زیلویگر (2009–2011)
جیجی حدید (2023–)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جارج ٹاؤن یونیورسٹی [7]
ولانووا یونیورسٹی
دا نیو اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن اداکار [4]،  فلم ساز [4]،  فلمی اداکار [4]،  کریکٹر اداکار ،  منچ اداکار [4]،  فلم ہدایت کار [4]،  منظر نویس [4]،  اداکار [8]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت 80000000 امریکی ڈالر (2015)  ویکی ڈیٹا پر (P2218) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نامزدگیاں
آسکر اعزاز برائے بہترین فلم (2024)[10]
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکار (2024)[10]
آسکر اعزاز برائے بہترین فلم (2022)[11]
آسکر اعزاز برائے بہترین فلم (2020)[12][13]
آسکر اعزاز برائے بہترین فلم (2019)[12][14]
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے (2019)[12][14]
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکار (2019)[12]
آسکر اعزاز برائے بہترین فلم (2015)[15]
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکار (2015)
ٹونی ایوارڈ برائے کھیل کا بہترین اداکار (2015)
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار (2014)
اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین اداکار (2013)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات[16][8]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بریڈلی چارلس کوپر (پیدائش: 5 جنوری 1975ء) امریکی اداکار اور فلم ساز ہیں۔ وہ متعدد اعزازات کے حامل ہیں، جن میں ایک برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ اور تین گریمی ایوارڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں بارہ مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ، چھ مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈ اور ایک بار ٹونی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ بریڈلی تین بار فوربس 100 نامور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئے اور 2015ء میں ٹائم میگزین کی دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں ان کا نام آیا۔ ان کی فلموں کی عالمی کمائی 13 ارب ڈالر سے زائد ہے اور وہ چار مرتبہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی سالانہ فہرستوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

بریڈلی نے سنہ 1999ء میں ٹیلی وژن سیریز ”سیکس اینڈ دی سٹی“ میں مہمان کردار کے ذریعے ٹیلی وژن اور فلمی سفر کا آغاز کیا۔ سنہ 2000ء میں وہ ایکٹرز اسٹوڈیو کے ماسٹر آف فائن آرٹس (ایم ایف اے) پروگرام میں داخل ہوئے۔ کچھ ہی عرصے بعد انھوں نے مزاحیہ فلم ”ویٹ ہاٹ امریکن سمر“ (2001ء) میں مرکزی کردار کے ساتھ فلمی میدان میں قدم رکھا اور ٹیلی وژن سیریز ”ایلیئس“ (2001ء–2006ء) میں ”ول ٹپن“ کے کردار سے کچھ شہرت حاصل کی۔ جب اس سیریز میں ان کے کردار کو کم کر دیا گیا، تو انھیں فنی سفر کے بارے میں شکوک لاحق ہوئے؛ تاہم جلد ہی انھوں نے مزاحیہ فلم ”ویڈنگ کریشرز“ (2005ء) میں معاون کردار کے ذریعے مزید پہچان حاصل کی۔ بریڈلی کو اصل شہرت ”دی ہینگ اوور“ (2009ء) سے ملی جو تنقیدی اور تجارتی لحاظ سے کامیاب فلم تھی اور جس کے سلسلے کی فلمیں 2011ء اور 2013ء میں بھی آئیں۔ ان کا فنی سفر ”لیمِٹ لیس“ (2011ء) اور ”دی پلیس بیونڈ دی پائنز“ (2012ء) جیسی فلموں میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ترقی کرتا رہا۔

بریڈلی کو مزید کامیابی رومانوی مزاحیہ فلم ”سلور لائننگز پلے بک“ (2012ء)، سیاہ مزاحیہ فلم ”امریکن ہسل“ (2013ء) اور جنگی سوانحی فلم ”امریکن اسنائپر“ (2014ء) کے ذریعے ملی جس کے وہ پروڈیوسر بھی تھے۔ 2014ء میں انھوں نے براڈوے تھیٹر میں ”دی ایلفنٹ مین“ کے احیا میں ”جوزف میریک“ کا کردار ادا کیا اور مارول سنیمیٹک یونیورس میں کردار ”راکٹ“ کی آواز دینا شروع کی۔ کوپر نے موسیقی پر مبنی رومانوی فلم ”اے اسٹار از بورن“ (2018ء) کو پروڈیوس، تحریر، ہدایت اور اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کے امریکی بل بورڈ 200 نمبر وَن ساؤنڈ ٹریک اور اس کے معروف نغمے ”شیلو“ پر انھیں ایک بافٹا ایوارڈ اور دو گریمی ایوارڈ ملے۔ بعد ازاں انھوں نے سنسنی خیز فلمیں ”جوکر“ (2019ء) اور ”نائٹ میئر ایلی“ (2021ء) پروڈیوس کیں اور سوانحی ڈراما فلم ”مائسٹرو“ (2023ء) کو مشترکہ طور پر تحریر، ہدایت اور اس میں معروف موسیقار ”لیونارڈ برنسٹائن“ کے کردار کے طور پر اداکاری کی۔

بریڈلی کو 2011ء میں پیپل میگزین کی جانب سے ”دنیا کا پرکشش ترین مرد“ قرار دیا گیا۔ وہ کئی ایسے خیراتی اداروں کی حمایت کرتے ہیں جو سرطان کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ بریڈلی کی اداکارہ جینیفر ایسپوسیٹو سے مختصر مدت کی شادی ہوئی تھی اور ان کی ماڈل ارینا شیک سے ایک بیٹی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/140279423 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/408869 — بنام: Bradley Cooper — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Bradley-Cooper — بنام: Bradley Cooper — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب https://www.kennedy-center.org/Artist/A305640 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 دسمبر 2019
  5. https://ethnicelebs.com/bradley-cooper
  6. https://www.harpersbazaar.com/celebrity/latest/a45721960/gigi-hadid-bradley-cooper-relationship-timeline-photos/
  7. ناشر: جارج ٹاؤن یونیورسٹی — تاریخ اشاعت: 12 ستمبر 2018 — Bradley Cooper Says Directorial Debut Mirrored Goal to Get Into Georgetown — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مئی 2020
  8. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt10648342/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جولا‎ئی 2022
  9. کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/163038307
  10. تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2024 — 96TH OSCARS® NOMINATIONS ANNOUNCED — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2025
  11. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2022
  12. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2022 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 مارچ 2023
  13. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2020
  14. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2019
  15. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/2015
  16. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/cbe7746f-d4b4-4f0d-a435-1aa181d97b1b — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021