بزم اقبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بزم اقبال حکومت پنجاب پاکستان کے تحت چلنے والا ایک ادارہ ہے جو انیس سو پچاس میں بنایا گیا تھا جس کا مقصد علامہ محمد اقبال کے فلسفے اور فکر کی ترویج ہے -کلام اقبال کے فروغ میں اس ادارے نے ایک اہم کردار ادا کیا -علامہ اقبال کے متعلق بہت سی کتابیں شائع کیں-سہ ماہی رسالہ اقبال اجرا کیا -اقبال کے متعلق ڈاکومینٹریز بنوائیں -یہ بزم حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفے، افکار اوران کی قومی خدمات پر تحقیق اور اشاعت کا کام کرتی رہی ہے۔

بزم اقبال کا دفتر نرسنگ داس گارڈن دو کلب روڈ لاہور پر واقع ہے -

مقاصد

بزم اقبال لاہور کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  • تفہیم ِاقبال کے لیے تحقیقی کام اور اقبال کے حوالے سے لکھی گئی کتابوں کی اشاعت۔
  • اقبال کو نئی نسل میں روشناس کرانے کے لیے پروگرامز۔
  • علامہ اقبال قومی ایوارڈ کا اجرا۔
  • اقبال میلہ کا انعقاد۔
  • اقبال کے فلسفہ ِ خودی کی ترویج
  • اقبال کے کلام پر ساز و آواز کے ساتھ لوگوں تک پہنچانا ۔
  • اقبال کے حوالے ڈرامے اور فلمیں تیار کرانا
  • بیرون ممالک فکرِ اقبال کا فروغ ۔
  • اقبالیات کے حوالے یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا۔
  • تحقیق و تدوین کام میں ماہرین اقبالیات کی معاونت کرنا۔
  • فکر اقبال کے فروغ کے لیے ادبی اداروں کی مالی معاونت کرنا۔
  • اقبالیات کی لائبریری
  • کلام ِ اقبال پر خطاطی اور پیٹنگ تیار کرانا اور ان کی نمائشیں منعقد کرانا

اقبال کے حوالے کتابیں ، نصاب لائبریری، آرکائیوز، لیکچرز، مباحثے، ثقافتی اورادبی تقریبات کا اہتمام کرنا

چیئرمین۔سیکریٹری اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب

ڈائریکٹر

منصور آفاق

بورڈ آف گورنر

پنجاب حکومت کی طرف سے تین سال کی مدت کے لیے نامزد)

ادبی کمیٹی

مجیب الرحمن شامی

ڈاکٹر سلیم مظہر

ڈاکٹر اقبال شاہد

ناصر نقوی

ڈاکٹر محمد کامران

ڈاکٹر صائمہ ارم

ڈاکٹر ریحانہ کوثر


سرگرمیاں

علامہ اقبال کی زندگی کے ایک ایک گوشے کو محفوظ بنانا

بحیثیت شاعر عظمتِ اقبال

اقبالیات تحقیق و تنقید

فکر اقبال کی روشنی میں مسائل کا حل

کلام اقبال کے تراجم دنیا بھر کی زبانوں میں

جریدہ ’’اقبال ‘‘ کی مسلسل اشاعت