بشری فرخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بشری فرخ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 16 فروری 1957ء (عمر 64 سال)
پیشہ اداکارہ، شاعرہ

بشری فرخ کا تعلق پشاور سے ہے۔آپ نامور ٹی وی کمپئر ، اداکارہ ، شاعرہ اور سفرنامہ نگار ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

آپ 16 فروری 1957 کو پشاور ، صوبہ خیبر پختون خواہ میں پیدا ہوئیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف پروڈیوسر فرخ سیر سے شادی ہوئی۔ 40 سالوں سے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ہیں۔آپ کو پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر کی پہلی اناونسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔آپ نے پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹر کے اردو ، پشتو اور ہندکو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اپنے شوہر فرخ سیر کی وفات کے بعد شعر گوئی کی طرف مائل ہوئیں۔آپ کا ایک سفر نامہ اور 8 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔آپ کو خیبر پختون خواہ کی پہلی صاحب کتاب شاعرہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئی مشاعروں اور کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔آپ کی ادبی خدمات کے حوالے سے پشاور یونی ورسٹی اور قرطبہ یونی ورسٹی میں ایم اے اور ایم فل کی سطح مقالے لکھے جا چکے ہیں۔آپ "کارواں حوا لٹریری فورم" کی چیئر پرسن بھی ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

آپ کی درج ذیل کتب شائع ہوئیں:

1۔اک قیامت ہے لمحہ موجود(اردو شاعری)

2۔ادھوری محبت کا پورا سفر(اردو شاعری)

3۔بہت گہری اداسی ہے(اردو شاعری)

4۔محبتاں دے مزاج وکھرے(ہندکو شاعری)

5۔جدائی بھی ضروری ہے(اردو شاعری)

6۔مجھے آواز مت دینا(اردو شاعری)

7۔ورفعنا لک ذکرک(اردو نعتیہ مجموعہ)

8۔تو کجا من کجا(اردو نعتیہ مجموعہ)

9۔خمینی کے ایران میں(اردو سفر نامہ)

اعزازات[ترمیم]

1۔قومی سیرت ایوارڈ

2۔خوشحال خان خٹک ایوارڈ

3۔اباسین آرٹس کونسل ایوارڈ

4۔روزن انٹر نیشنل ایوارڈ

5۔سردار عبدالرب نشتر ایوارڈ

6۔طاہر کلانچوی ایوارڈ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد 7 نومبر 2014