بشیر احمد بلور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بشیر احمد بلور
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 اگست 1943  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات 22 دسمبر 2012 (69 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
جماعت عوامی نیشنل پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
اولاد عثمان بلور، ہارون بلور
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

بشیر احمد بلور یکم اگست 1943ءکو قیام پاکستان سے چار سال قبل پشاور میں پشاور کے معروف تاجر، سماجی و سیاسی خاندان میں بلور دین کے ہاں پیدا ہوئے -

زندگی[ترمیم]

قانون میں گریجویٹ کیا اور پشاور ہائیکورٹ بار کے رکن بھی رہے - 1970ء میں اے این پی جو اس وقت این اے پی کے نام سے زیر قائم تھی اس میں شمولیت اختیار کی- 2008ءکے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے - 1970ءمیں انہوں نے اے این پی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔ 2008ءکے عام انتخابات میں وہ صوبائی حلقہ پی ایف تھری پشاور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد ازاں چوتھی مرتبہ اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے۔

وفات[ترمیم]

22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور شامل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے -

تدفین[ترمیم]

بشیر احمد بلور کی نمازجنازہ کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں پڑھائی گئی- جنازے میں اسفندیارولی، امیر حیدر خان ہوتی، یوسف رضا گیلانی سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

سوگ[ترمیم]

بشیر بلور کی وفات پر پورے پاکستان میں مختلف سطحوں پر سوگ کا اعلان کیا۔

حکومت پاکستان[ترمیم]

ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں

حکومت خیبر پختونخوا[ترمیم]

تین روزہ سوگ

حکومت سندھ[ترمیم]

دو روزہ سوگ

حکومت بلوچستان[ترمیم]

تین روزہ سوگ

حکومت پنجاب[ترمیم]

ایک روزہ سوگ

عوامی نیشنل پارٹی[ترمیم]

دس روزہ سوگ

پاکستان پیپلز پارٹی[ترمیم]

دو روزہ سوگ

متحدہ قومی تحریک[ترمیم]

تین روزہ سوگ

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل[ترمیم]

تین روزہ سوگ