آپٹیکل ڈسک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بصری قرص سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
آپٹک ڈسک سے مغالطہ نہ کھائیں۔
ایک آپٹیکل ڈسک کی نچلی سطح۔

کمپیوٹنگ اور آپٹیکل ڈسک ریکارڈنگ ٹیکنالوجی میں آپٹیکل ڈسک (OD) ایک چپٹی اور گول شکل کی لیزر ٹیکنالوجی پر مبنی پلاسٹک سے ڈھکی ہوئی ڈسک ہوتی ہے۔ اس پر بائنری ڈیٹا (بٹس) کو معکوس (reflecting) اور غیر معکوس سطحوں پر سٹور کیا جاتا ہے جنہیں بالترتیب پٹس (pits) (بائنری ویلیو 0 یا آف) اور لینڈز (lands) (بائنری ویلیو 1 یا آن) کہا جاتا ہے۔ لیزر بیم گھومتی ہوئی ڈسک کی سطح کو اسکین کرتی ہے۔ پٹس اور لینڈز، سی ڈی کی سطح پر پڑنے والی لیزر لائٹ کو مختلف مقدار میں رفلیکٹ کرتے ہیں۔ رفلیکٹڈ لائٹ کی اس مختلف مقدار کو پٹس اور لینڈز بائنری ڈیٹا میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

آپٹیکل ڈسک کی تین اقسام ہیں۔ ریڈ آنلی(read-only) جس سے صرف ڈیٹا پڑھا جاسکتا ہے (مثلاً CD اور CD-ROM)، ریکارڈ ایبل (recordable) جس پر ایک بار ڈیٹا لکھا جاسکتا ہے (مثلاً CD-R) اور ری ریکارڈ ایبل (re-recordable) جس پر بار بار ڈیٹا لکھا جاسکتا ہے (مثلاً CD-RW)۔