بطخ میاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بطخ میاں
معلومات شخصیت
پیدائش 1869ء
بہاربھارت
وفات 1957ء
بہاربھارت
عملی زندگی
تحریک تحریک آزادی ہند

بطخ میاں کی ولادت 1869[1]میں بہار میں ہوئی تھی۔آپ کا پورا نام بطخ میاں انصاری تھا۔جو پیشہ سے باورچی تھے۔

حالات[ترمیم]

بطخ میاںموتیہاری نیل کوٹھی میں بطور باورچی کام کرتے تھے۔1917 میں جب چمپارن میں ابتر صورت حال کا سامنا کر رہے نیل کے کسانوں نے مہاتما گاندھی کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے مدعو کیا تھا۔ گاندھی جی کے ساتھ ڈاکٹر راجندر پرساد اور دیگر کانگریس لیڈران بھی آئے تھے۔ اس موقع پر گاندھی جی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی جس سے انگریز کافی پریشان ہوئے۔ نیل کے کھیتوں کے اس وقت کے انگریز منیجر ارون نے مذاکرہ کے لیے گاندھی جی کو اپنے گھر پر بلایا اور ایک سازش کے تحت اپنے باورچی بطخ میاں کو دودھ میں زہر ملانے کا حکم دیا۔ بطخ میاں نے ارون کے سامنے دودھ میں زہر تو ضرور ملایا لیکن اپنی جان کی پروا کیے بغیر یہ بات ڈاکٹر راجندر پرساد کے کانوں میں بتا دی جس سے گاندھی جی کی جان بچ گئی۔ بعد میں ارون نے بطخ میاں کی خوب پٹائی کی اور اس کے گھر کو شمشان بنا دیا۔ ان کی جائداد کو بھی نیلام کر دیا۔[2] سید عبید الرحمٰن اپنی کتاب ’’مسلم مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی میں ان کی خدمات ‘‘میں بطخ میاں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آزادی کے کچھ سالوں بعد راجندر پرساد موتیہاریکے سفر پر تھے جہاں ایک عوامی جلسہ میں ان کی ملاقات بطخ میاں سے ہوئی تھی راجندر پرساد نے پورے مجمع سے ان کا تعارف کرایا اور بطخ میاں کو ڈائس پر اپنے ساتھ بٹھایا اور پھر پورے مجمع میں گاندھی جی کو بچانے واقعہ ذکر کیاتھا۔ لیکن بطخ میاں سے ملاقات کے دوران راجندر پرساد نے ان کی غربت کو دیکھ کر بڑے افسردہ ہوئے تھے۔اور اسی سفر میں آپ نے بہار کی حکومت کو حکم دیا کہ بطخ میاں کو ان کی قربانیوں کے صلے میں 150 یکڑ زمین دی جائے جس سے ان کی معاشی حالت میں سدھار ہو۔تھوڑی بہت زمین تو ان کے خاندان کو ایک مدت کے بعد ملی ۔ لیکن بطخ میاں کا کوئی فائدہ نہیں ہو۔اور پوری زمین آج تک نہیں ملی۔[3]

وفات[ترمیم]

بطخ میان کا انتقال 1957 میں ہوا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.qaumiawaz.com/freedom/freedom-fighter-battakh-mian
  2. https://www.qaumiawaz.com/freedom/freedom-fighter-battakh-mian
  3. مسلم مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی میں ان کی خدمات صفحہ 191-192 مطبوعہ 2018
  4. مسلم مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی میں ان کی خدمات صفحہ 191-192 مطبوعہ 2018