بطل قصہ
بطلِ قصہ یا کبیری کردار یا مرکزی کردار جسے انگریزی میں پروٹاگونسٹ (یونانی قدیم: πρωταγωνιστής پروتاگونِستیس یعنی ”وہ جو مرکزی کردار ادا کرے، سرکردہ کردار“)[1][2][3] کہتے ہیں، کہانی کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ بطلِ قصہ وہ کردار ہے جو ایسے اہم فیصلے کرتا ہے جو پلاٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں، کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں اور عموماً سب سے بڑی رکاوٹوں اور آزمائشوں کا سامنا کرتا ہے۔ اگر کسی کہانی میں ضمنی پلاٹ شامل ہو یا وہ کئی قصوں پر مشتمل بیانیہ ہو تو ہر ضمنی پلاٹ کا بھی اپنا الگ بطلِ قصہ ہو سکتا ہے۔[4] بطل قصہ کی اصطلاح غالباً مرزا رسواؔ نے برتی تھی۔
بطلِ قصہ وہ کردار ہوتا ہے جس کی سَر نَوِشْت کو سب سے زیادہ قریب سے قاری یا ناظر کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور اس کے مقابل رقیب یا حریف یا مخالف کردار (اینٹاگونسٹ) ہوتا ہے۔ رقیب رکاوٹیں اور پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے اور ایسے تصادم کو جنم دیتا ہے جو بطلِ قصہ کی طاقتوں اور کمزوریوں کو آشکار کرتا ہے اور اسے ترقی پانے یا بدلنے پر مجبور کرتا ہے۔ اگر پروٹاگونسٹ غیر معمولی شرافت، فضیلت یا کمالات کا حامل ہو تو اُسے عموماً ہیرو کہا جاتا ہے، اگرچہ انگریزی میں دونوں اصطلاحیں مترادف نہیں ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ πρωταγωνιστής, Henry George Liddell, Robert Scott, A Greek–English Lexicon, on Perseus Digital Library.
- ↑ "protagonist". Dictionary.com, Random House. Retrieved November 17, 2017.
- ↑ Harper, Douglas۔ "protagonist"۔ Online Etymology Dictionary
- ↑ Duncan, Stephen. A Guide to Screenwriting Success: Writing for Film and Television. Rowman & Littlefield (2006) ISBN 9780742553019