بقریاتِ علم الاورام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


بقریات علم الاورام (vaccination in oncology) سے مراد، طب کی دنیا میں مرض سرطان کے اس معالجہ کی لی جاتی ہے جس میں بقریات (vaccines) کو سرطانی خلیات کے خاتمے کے لیے استعمال کرنے کی تحقیق کی جاتی ہے جبکہ یہاں علم الاورام (oncology) سے مراد سرطان کے طبی علم کی ہے۔ بقریت (vaccination) کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سائنس دان اس بات کی تحقیق کرتے ہیں کہ کس طرح بقریات کو استعمال کرتے ہوئے خود اس متعلقہ جاندار (بالخصوص انسان) کے جسم کی (عموماً اپنی ہی) قوت مدافعت (immunity) کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ جسم کے اندر پیدا ہونے والے سرطان کو ختم کرسکے، اسی طرح جیسے وہ کسی جراثیم کے خاتمے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس قسم سے بنائی جانے (یا بنانے کی تحقیق و جستجو کی جانے) والی سرطان کی ادویات کے لیے بقریۂ سرطان (Cancer vaccine) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ www.worldcancertreatment.blogspot.com

ٹی خلیات اور ضدِ سرطان[ترمیم]

ت خلیات (T cells) خون میں موجود سفید خونی خلیات کی ایک ایسی ذیلی قسم ہوتی ہے جس کو قوت مدافعت میں خلیاتی بازو کا ایک اہم رکن تصور کیا جاتا ہے۔ اور متعدد ماہرین طب و سالماتی حیاتیات کی تحقیقات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جاندار کے اپنے جسم کی قوت مدافعت، سرطان کے خلیات کو شناخت کرنے اور سرطانی خلیات کے خاتمے (بالفاظ دیگر سرطان کے معالجے) میں نہایت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ت خلیات کی خلوی جھلی پر لحمیاتی سالمات سے بنے آخذات ہوتے ہیں جنکو T cell receptor یا مختصر TCR کہا جاتا ہے۔