بلا معاوضہ خدمت
بلا معاوضہ خدمت (انگریزی: Pro bono) اُش پیشہ ورانہ کام کو کہا جاتا ہے جو بغیر کسی معاضہ، اجرت، تنخواہ یا کسی قسم کے مالی فائدے اور سوچ کے انجام پائے۔ یہ ایک رضا کارانہ کام کی انجام ہی ہے۔ روایتی رضا کارانہ خدمات کے بر عکس اس خدمت میں اولًا عام رضا کاروں کی بجائے روایتی طور پر کسی شعبے سے تعلق لوگ ہی وابستہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ان ادارہ جات کے لیے ہوتی ہے جہاں لوگ یہ خدمات کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک سرکاری جامعہ میں لائبریئین کے طور پر تاحیات خدمات انجام دینے والا شخص وظیفہ حسن خدمت کے بعد ممکن ہے کہ اپنے محلے کے کتب خانے یا کسی غیر سرکاری ادارے کے کتب خانے میں بلا معاوضہ خدمت انجام دے۔ اس سے اس کتب خانہ کو ایک ماہر شخص کی خدمات ملتی ہیں اور دوسری جانب ایک پیشہ ور اور محنتی شخص اپنے قیمتی تجربے کے سرمائے سے عوام کی خدمت کر سکتا ہے۔
وکالت
[ترمیم]ریاستہائے متحدہ امریکا کی نیو جرسی کی عدالت میں پیشی کا سامنا کر رہے یا نیو یارک میں کی عدالت میں پیشی کا سامنا کر رہے لوگ بلا معاوضہ خدمت والے اٹارنی یا کم قیمت اٹارنی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے خدمت ہے جنہیں یہ لگتا ہے کہ ان کے آجر نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے اور ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی طرف سے رجوع کرنے والا کوئی نہیں ہے۔یہ لوگ دیوالیہ پن ، امیگریشن ، پروبیٹ اور بہت سے دیگر امور کے لیے مدد پیش کرتے ہیں۔[1] اسی طرح کی خدمات کئی اور ملکوں میں بھی دست یاب ہیں۔