بلبل خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بلبل خاتون
احاطہ مرادیہ، بورصہ میں بلبل خاتون کا مقبرہ
شریک حیاتبایزید ثانی
(1465ء26 مئی 1512ء)
نسلشہزادہ احمد (1466ء24 اپریل 1513ء)
شہزادہ محمود
گوہرملوک شاہ خاتون
خدیجہ خاتون
خندی خاتون
شہزادی شاہ خاتون
خاندانعثمانی خاندان
پیدائشبلبل خاتون
وفات1515ء

بورصہ، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی
تدفیناحاطہ مرادیہ، بورصہ، ترکی
مذہبسنی اسلام

بلبل خاتون (ترکی زبان: Bülbül Hatun) (وفات: 1515ء) عثمانی سلطان بایزید ثانی کی زوجہ اور ملکہ سلطنت عثمانیہ تھیں۔

سوانح[ترمیم]

بلبل خاتون کا سال پیدائش اور ابتدائی زندگی سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ بلبل خاتون کی شادی عثمانی خاندان کے شہزادہ بایزید ثانی سے تب ہوئی جب وہ اماسیا کا گورنر تھا۔ 3 مئی 1481ء کو عثمانی سلطان محمد ثانی کے انتقال کے بعد بلبل خاتون بایزید ثانی کے ہمراہ استنبول آگئیں اور اِسی سال اُن کے بیٹے شہزادہ احمد کو اماسیا کا گورنر مقرر کر دیا گیا جہاں وہ اُن کے ہمراہ چلی گئیں۔ لادیک شہر میں بلبل خاتون نے ایک مسجد اور حمام خانے، باورچی خانے تعمیر کروائے تاکہ عوام کو سہولت پہنچائی جاسکے۔ بورصہ شہر میں ایک مدرسہ تعمیر کروایا۔ 1507ء میں شہزادہ محمود کی وفات کے بعد اماسیا میں اُس کا مقبرہ تعمیر کروایا۔ 24 اپریل 1513ء کو شہزادہ احمد کے انتقال کے بعد وہ بورصہ آگئیں اور ینی شہر، بورصہ میں شہزادہ احمد کا مقبرہ تعمیر کروایا۔ اس کے بعد وہ ینی شہر، بورصہ میں ہی مقیم رہیں اور 1515ء میں سلطان سلیم ثانی کے عہدِ حکومت میں انتقال کرگئیں۔ تدفین احاطہ مرادیہ، بورصہ شہر میں کی گئی۔

اولاد[ترمیم]

بلبل خاتون کی 6 اولادیں ہوئیں جن میں 2 شہزادے اور 4 شہزادیاں تھیں :

  • شہزادہ احمد: 1466ء میں اماسیا میں پیدا ہوا اور 24 اپریل 1513ء کو ینی شہر، بورصہ میں انتقال کرگیا۔ 1481ء سے 1483ء تک اماسیا کا گورنر رہا۔ بعد ازاں 1483ء میں دوبارہ گورنر مقرر کیا گیا اور 24 اپریل 1513ء تک اِسی عہدے پر فائز رہا۔
  • شہزادہ سلطان محمود: 1475ء میں اماسیا میں پیدا ہوا اور 1507ء میں مانیسا میں انتقال کرگیا۔ 1504ء میں کستمانو کا گورنر بنا اور 1504ء سے 1507ء تک مانیسا کو گورنر رہا۔
  • گوہرملوک شاہ خاتون: 1480ء میں اِس کی شادی داماد دقاقن زادے محمد پاشا سے ہوئی۔ سال پیدائش اور سال وفات معلوم نہیں ہو سکے
  • خدیجہ خاتون: داماد فائق پاشا سے شادی ہوئی۔ سال پیدائش اور سال وفات معلوم نہیں ہو سکے۔
  • خندی خاتون: 1484ء میں داماد ہرسکزادے احمد پاشا سے شادی ہوئی۔ سال پیدائش اور سال وفات معلوم نہیں ہو سکے۔
  • شہزادی شاہ خاتون: 1490ء میں داماد نصوح بے سے شادی ہوئی۔ سال پیدائش اور سال وفات معلوم نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]