بلغ العلی بکمالہ
بلغ العلی بکمالہ | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ناشر | کتاب سرائے پبلشر لاہور |
تاریخ اشاعت | 2008ء |
پیش کش | |
صفحات | 556 |
درستی - ترمیم ![]() |
بلغ العلی بکمالہ اردو زبان میں منظوم سیرت نبی پر مشتمل مجموعہ کلام ہے
منظومہ سیرت بلغ العلی بکمالہ جو ساڑھے سات ہزار اشعار پر مشتمل لکھا گیا خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ انہوں نے واقعات سیرت کو اشعار میں ڈھالتے ہوئے صحت اور سند کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا صرف شاعری نہیں بحر ہزج(وہ بحر جس میں صرف مَفَاعِیْلُن کے ارکان ہوں انھیں ’’بحر ہزج‘‘ کہتے ہیں، جس بحر میں مَفَاعِیْلُن چاربار ہو وہ شعرا کے نزدیک پسندیدہ بحر شمار ہوتی ہے ) کی پابندی کے ساتھ اسے پانچ سال میں مکمل کیا۔[1]
کتاب 2008ء میں کتاب سرائے پبلشر لاہور سے طبع ہوئی ہے۔ بلغ العلی بکمالہ' 556 صفحات پر مشتمل ہے۔ :
نمونہ کلام[ترمیم]
بلغ العلی بکمالہ کے صفحہ 168پر سفر کی حضرت صدیق یوں تصدیق کرتے ہیں کے تحت لکھتے ہیں
ملے بوبکر سے کچھ لوگ مل کر اُن کو جتلایا | سنا ہے آسمانوں سے تمہارا یار ہو آیا | |
وہ کہتا ہے کہ لمحوں میں گیا وہ مسجد اقصیٰ | وہاں سے جا کے لمحوں میں خدا سے بھی وہ مل آیا | |
تمہارا یار ہر اک سے الگ اک بات کہتا ہے | کہو تم کیا ہے وہ اور کون سی دنیا میں رہتا ہے | |
کہا صدیق نے میرے نبی کی شان کیا جانو | فرشتے اُن سے ملتے ہیں، یہ مانو تم یا نہ مانو | |
کہا گر یہ رسول اللہ نے ، بالکل سچ وہ کہتے ہیں | وہ سچے ہیں، ہمیشہ سچ کی دنیا ہی میں رہتے ہیں |
بلغ العلی بکمالہ میں شاعر کی فنی مہارت اور اسلوب کی دلکشی اور تاثیر کے بہت سے پہلو اور بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سب سے پہلے تو قاری کتاب کی ترتیب ابواب سے متاثر ہوتا ہے۔ 56 ابواب اور ان میں قائم کیے گئے سبھی ضمنی عنوانات مصرعوں کی صورت میں ہیں۔ یہ مصر سے کم و بیش 500 کی تعداد میں ہیں، اور سب میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ ان کے آخر میں صیغہ حاضر کا فعل آتا ہے۔ تمام مصر عے بہت خوبصورت ہیں۔ مصرعوں میں عنوان باندھنے کا یہ تجربہ ایک خوبصورت اور منفرد تجربہ ہے۔۔ [3][4]
تصانیف[ترمیم]
بلغ العلی بکمالہ کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1۔ کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔ ملاک و محور عالم محمد
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔وللہ الحمد (غیر منقوط حمدیہ کلام)
- 9۔ہرقدم روشنی
- 10۔کشف الدجیٰ بجمالہٖ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرتِ پاک)
- 11۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 12۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیرمنقوط نعتیہ کلام)
- 13۔۔توشیح اسمائےمحمدﷺ۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ روزنامہ خبریں 19 جون2017ء
- ↑ بلغ العلی بکمالہ
- ↑ بلغ العلی بکمالہ، خورشید ناظر، کتاب سرائے پبلشر لاہور
- ↑ روزنامہ جہان پاکستان 27 نومبر 2018ء