بلکسر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلکسر
CITY
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ48630

بلکسر (انگریزی: Balkassar) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ بلکسر ( ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -26 ہے)۔[1] بلکسر چکوال شہر سے مغرب کی جانب تلہ گنگ روڈ پر تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بلکسر کے مغرب میں کوٹیڑہ شمال میں بکھاری کلاں، منڈے اور سدھر مشرق میں ڈھوک سیال، ڈھوک میکن، ماڑی، تھوہا بہادر، ہستال اور خانقاہ سخی سرور جبکہ جنوب میں ڈھوک پنڈی، چھچھاڑاں والی، ولانہ، پیر جھنگی والا، بھٹی گجر، ڈھوک کمال، ڈھوک نائی، ڈھوک بخشی اور ڈھوک اللہ داد واقع ہیں۔ یہ اسلام آباد سے 65 کلومیٹر دور ہے یہاں ایک قوم کسر آباد ہے جس کے نام پر اس کا نام پڑا یہاں موٹروے ايم-ٹو کا انٹر چینج ہے اردو کے ممتاز لکھاری کرنل محمد خان کی وجہ سے مشہور ہے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://lgcd.punjab.gov.pk/system/files/UCDCChakwal.pdf
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Balkassar"