بلیک سٹریپ (عمران سیریز)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلیک سٹریپ مقبول جاسوسی ناول نگار مظہر کلیم کا لکھا گیا عمران سیریز پر ایک شاہکار جاسوسی ناول

ناول کا تعارف

مسلمانوں کو کھانے کے لیے کم خوراک دی جاتی ہے کہ یہ طاقتور نا بن جائیں...مختصراً یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کیا جا رہا ہے..

❤️ ہمارے پیارے مصنف جناب مظہر کلیم ایم اے صاحب (مرحوم) نے برما کے ٹاپک پر ناول لکھ کر ہمارے برما کے مسلمان بھائیوں کے لیے دل میں اور بھی درد، احساس اور محبت پیدا کی ہے .. اور اس ٹاپک پر بہت کم لوگوں نے شاید لکھا ہے...

✅ اس بار اسرائیل کے مسلمانوں کی طرح برما کے مسلمانوں نے عمران سے مدد مانگی.....

✅ گرین سٹار ایک مسلمان مجاہد گروپ جو برما کے مظالم سے تنگ آ کر برما کی حکومت کے خلاف سرگرم تھا..

✅ بلیک سٹریپ اسرائیل اور ایکریمیا کے تعاون سے بنائی گئی خوفناک تنظیم جس کا کام مسلمانوں کا قتل، گھروں کو آگ لگانا، مسلمان بچوں کو قتل کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کرنا تھا.

✅ سلطان گرین سٹار کا سربراہ جس کا سارا مجاہد گروپ ختم ہو گیا صرف چار ارکان زندہ تھے..

اس معاملے کی سنگینی کو سامنے رکھتے ہوئے وہ عمران کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیا..

✅ عمران نے جب سرزمینِ برما پر قدم رکھا، تو برما کے بدھ مت ظالم لوگوں سے مسلمانوں پر ظلم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا...

✅ برما کی حکومت اور ایجنسیوں کا پہلی بار عمران سے واسطہ پڑا ان کو اندازہ نہیں تھا کہ عمران کس چیز کا نام ہے...

✅ اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کافی زیادہ TWIST ہیں...

✅ ایک ایسا وقت آیا جب ٹائیگر کو عمران کی گردن پر خنجر چلانا پڑا..

✅ ایک وقت ایسا آیا جب ایک کمرے میں عمران اور اس کے ساتھی قید ہو گئے اور کمرے میں آکسیجن کم کر دی گئی..

ایک ایک کر کے سب لوگ بے ہوش ہو گئے...

✅ بلیک زیرو / طاہر / چیف ایجنٹ کے چاہنے والوں کے لیے ایک تحفہ، کیوں کہ اس ناول میں پوری طرح طاہر پیش پیش رہا پورے مشن میں عمران کے ساتھ تھا...

✅ ایکشن، تھریلر، سسپنس، لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال، بار بار عمران اور اس کی ٹیم پر حملے، ایک اچھوتا ناول جو آپ کو بہت پسند آئے گا