مندرجات کا رخ کریں

بلیک کامیڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الفاظ سے کھیل کی ایک مثال

تاریک کامیڈی یا سیاہ کامیڈی (انگریزی: Black comedy یا dark comedy)[1] ایک ایسا اسلوبِ طربیہ ہے جس میں ایسے موضوعات کو ہنسی کا ذریعہ بنایا جاتا ہے جو عموماً ممنوع سمجھے جاتے ہیں جیسے سنجیدہ یا تکلیف دہ مسائل۔ اس کا مقصد سامعین یا ناظرین کو بیک وقت بے چینی، گہری سوچ اور ہنسی میں مبتلا کرنا ہوتا ہے۔ اسی لیے افسانوی ادب یا فلموں میں ”بلیک کامیڈی“ ایک ایسی صنف کو بھی کہا جاتا ہے جس میں تاریک یا ناپسندیدہ پہلوؤں کو مزاح کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تشریحی لغت از محمد اکرام چغتائی: ص 104