بلے بازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بلے باز سے رجوع مکرر)
بلے بازی کی بنیادی تفصیلات
اینڈریو سٹراس 2005ء کے نیٹ ویسٹ مقابلوں میں بلے بازی کرتے ہوئے

بلے بازی کرکٹ کی ایک اصطلاح ہے جس میں بلے باز بلے کے ہموار حصے سے گیند کو ضرب مارنے کی کوشش کرتا ہے، گیند اگر بلے کے کنارے کو چھوتے ہوئے جائے تو اسے ایج یا کنارے والی گیند کہتے ہیں۔ بلے باز کا ہر گیند کو مارنا یا مار کر بھاگنا ضروری نہیں ہوتا۔ گیند کو میدان سے باہر بھیجنے کی صورت میں بلے باز کو خود بخود چار یا چھ دوڑیں ملتی ہیں۔ چار دوڑیں اس صورت ملتی ہیں جب گیند دائرے کی حد (باؤنڈری) کے باہر اچھلنے کے بعد پہنچتی ہے اور چھ دوڑیں، جب گیند دائرے کی حد (باؤنڈری) کے باہر اچھلے بغیر پہنچتی ہے۔ بلے باز ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق جارحانہ یا دفاعی بلے بازی کرتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]