بل ڈیسک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بل ڈیسک
BillDesk
BIllDeskLogo.gif
سائٹ کی قسم
نجی کمپنی
قیام 2000ء (2000ء)
صدر دفتر ممبئی
علاقہ خدمت بھارت
مؤسس ایم این سری نیواسو
اجے کوشل
کارتیک گنپتی
مصنوعات پیسوں کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی
ویب سائٹ www.billdesk.com

بِل ڈیسک (انگریزی: BillDesk) ممبئی میں قائم ایک بھارتی آن لائن کمپنی ہے۔

2015ء میں اس کمپنی کی قیمت ایک بلین امریکی ڈالے آنکی گئی تھی۔ [1]

پس منظر[ترمیم]

بھارت کے آن لائن بازار کی قیمت تقریبًا ایک بلین امریکی ڈالر آنکی گئی ہے۔[1] یہ ہر سال 50 فیصد بڑھتی جا رہی ہے۔[2]

2015ء میں پہلی بار غیر نقدی ادائیگیاں کاغذی ادائیگیوں پر پہلی بار حاوی رہے۔ [1]

یہ اندارہ لگایا گیا ہے کہ [مغالطہ آمیز الفاظ] بھارت کی آن لائن بلوں پر مبنی معاملتوں کا 70 فیصد حصہ بل ڈیسک کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ [2]

بل ڈیسک ایک مالیاتی طور پر آزاد کمپنی ہے اور اس کے ایک شراکت دار کے طور ادائیگی اور تصفیہ نظامات قانون 2007ء کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا نگرانی کرتا ہے۔[3]

تاریخ[ترمیم]

بل ڈیسک کا قیام بھارتی صنعتکار ایم این سری واسو، اجے کوشل اور کارتیک گنپتی کی جانب سے 2000ء میں عمل میں آیا۔[4] یہ تینوں لوگ اس سے قبل امریکی کھاتہ جاتی کمپنی آرتھر اینڈرسن ایل ایل پی کے لیے کام کرتے تھے۔[5]

2001ء میں بل ڈیسک کو پہلی سرمایہ کاری سیڈبی وینچر کیپیٹل لیمیٹیڈ (SIDBI Venture Capital Ltd) اور بینک آف بروڈا کی جانب سے وصول ہوئی۔ [2]

2006ء میں کلیئر اسٹون وینچر پارٹنرز (Clearstone Venture Partners) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مشترکہ طور پر کمپنی میں $7.5 ملین کا سرمایہ لگایا۔ [2]

2012ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا میں قائم عوامی کمپنی ٹی اے ایسوسی ایٹس نے غیر معلنہ رقم بل ڈیسک میں لگائی۔[2]

2015ء میں بل ڈیسک کو 200 ملین امریکی ڈالر جنرل ایٹلانٹیک اور تیماسیک سے ملے جس کی وجہ سے کمپنی کی کل مالیت ایک بلین امریکی ڈالر ہو گئی۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Online Payment Service Provider BillDesk Bags $200M from General Atlantic"۔ iamwire (انگریزی زبان میں)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-12۔
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Reghu Balakrishnan۔ "General Atlantic, Temasek set to invest Rs1,000 crore in BillDesk"۔ livemint.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-12۔
  3. "BillDesk"۔ www.quadlabs.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-12۔
  4. "BillDesk To Boost Mobile Billing In India – Tech2"۔ Tech2 (انگریزی زبان میں)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-12۔
  5. ^ ا ب "BillDesk to raise $200 million at $1 billion value | Gadgets Now"۔ Gadget Now۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-12۔

بیرونی روابط[ترمیم]